متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے والے ملازم کو جیل بھیج دیا گیا

 

خود کو آگ لگا کر اور فرم کو آگ لگانے کی دھمکی دینے والے غیر ملکی ملازم کو دبئی کی ابتدائی عدالت کی جانب سے چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

27 سالہ بنگلہ دیشی ملزم پر الزام ہے کہ وہ وہ تیل سے بھرا ایک کین فرم میں لے گیا اور اس نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے اور فرم کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس نے دھمکی اس لیے دی تھی کہ کمپنی کے مالک اسے اسکے کاروباری واجبات ادا کرے۔

تاہم، عدالت نے اسے دھمکی دینے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں قصوار وار قرار دیتے ہوئے چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

پبلک پراسیکیوشن کے ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ 9 ستمبر کو پیش آیا جس کی رپورٹ تھانہ الرفاع میں درج کروائی گئی تھی۔

ریکارڈ کے مطابق اس وقت گشت پر مامور پولیس افسر نے بتایا کہ وہ 1 بجے کے قریب اپنی ڈیوٹی پر تھا جب انہیں الہمریہ کے علاقے میں ایک کمپنی میں کسی مسئلے کی اطلاع ملی۔ جس پر پولیس والے موقعے پر پہنچ گئے۔

پولیس نے والے نے بتایا کہ جب وہ کمپنی میں داخل ہوئے تو انہیں بتایا کہ گیا واقعہ اکاؤنٹنٹ کے دفتر میں پیش آیا ہے۔ جس کے بعد پولیس وہاں چلی گئی۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس نے اکاؤنٹنٹ کے دفتر میں مدعاعلیہ کو کھڑے دیکھا جس سے کچھ دور پیٹرول کا بھرا ہوا کین پڑا ہوا تھا۔

پولیس والے کے پوچھنے پر مدعاعلیہ نے بتایا کہ اگر اسے اس کے واجبات ادا نہیں کیے گئے تو وہ خود کو کچھ کر لے گا۔

جس کے بعد مدعاعلیہ کو ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا گیا۔

اور دوران تفتیش مدعاعلیہ نے اپنے اوپر لگے الزامات کا اقرار کر لیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button