متحدہ عرب امارات

 دبئی: بنگلہ دیشی باشندے پر محبوبہ کو اغوا کرنے کا الزام

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے خاتون پر جسم فروشی کرنے اور مفرور ملزم کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام بھی عائد کیا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: اتوار کے روز دبئی کی ابتدائی عدالت نے بنگلہ دیشی تارکین وطن پر لڑکی کو اغوا کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران 5 بنگلہ دیشی باشندوں کو لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ لڑکی کا اغوا اس کے بوائے فرینڈ نے کروایا جو کے ابھی تک مفرور ہے۔

لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق توڑ چکی تھی، لیکن اس شخص نے اسے زبردستی اپنے ساتھ رکھنے لیے اسے راس الخور کے علاقے سے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا۔ یہ واقعہ اس سال جون کے مہینےمیں ہیش آیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران 24 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ ”  اس کے مفرور بوائے فرینڈ اور اس کے ساتھیوں نے قریب 6 بجے قریب مجھے کھینچ کر ٹیکسی میں ڈالا اور اغوا کر لیا۔ کیونکہ ماضی میں ہمارا محبت کا رشتہ رہا ہے اس لیے اس شخص نے مجھے اغوا کیا تاکہ مجھے زبردستی اپنے ساتھ رکھ سکے”۔

لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ جب اس اغوا کیا گیا تو اس نے اپنا بیگ اور موبائل زمین پر پھینک دیا۔ اس علاقے میں ایک انڈین جوڑا سیر کر رہا تھا، جس نے لڑکی کو اغوا ہوتے دیکھ لیا اور ان کو وہاں پر لڑکی کا بیگ اور موبائل ملا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس نے ٹیکسی کی شناخت کر لی اور لڑکی اور النہدا کے علاقے میں ایک گھر سے بازیاب کروا لیا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے خاتون پر جسم فروشی کرنے اور مفرور ملزم کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

پولیس  اہلکار کی جانب سے بتایا گیا کہ ” گرفتار پانچوں مجرموں نے لڑکی کو اغوا کرنے کے جرم قبول کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے مفرور ملزم کی جانب سے انہیں لڑکی کو اغوا کرنے کا کہا گیا تھا”۔

تاہم مزید سماعت 6 ستمبر کو ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button