متحدہ عرب امارات

ویڈیو: دبئی ڈاؤن ٹاؤن میں زمین سے کئی میٹر بلندی پر واقع شیشے کی راہداری پر واک کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی جو کہ لگژری شاپنگ مالز، الٹرا ماڈرن فن تعمیر اور رنگین راتوں کے لیےجانا جاتا ہے، اب ایک اور سیاحتی مرکز کا کھولنے جا رہا ہے۔

دبئی میں مہم جوئی اور سنسی کی تلاش میں آنے والے سیاحوں زمین سے کئی میٹر کی بلندی پر بنی شیشے کی ایک راہداری پر واک کرنےکا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

برج خلیفہ سے کچھ منٹ کی دوری پر واقع ایڈریس اسکائی ٹاؤر کے طراف میں شیشے کی ایک راہداری بنائی گئی ہے جسے اسکائی واک کہا جاتا ہے۔ مہم جوئی اور سنسنی کے خواہاں سیاح اس پر واک کر کے محظوظ ہو سکیں گے۔

شیشے کی اس راہداری سے زمین کا منظر بلکل صاف دیکھائی دیتا ہے۔ جس سے کبھی کبھی دھوکہ ہوتا ہے کہ جیسے پیروں کے نیچے فرش نہیں ہے۔ اس لیے اس راہداری پر چلنا کمزور دل افراد کا کام نہیں ہے۔

ایڈریس سکائی ویو نے شیشے کے اسکائی واک کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا جس کے ساتھ کیپشن دیا گیا تھا کہ "تازہ ترین ، سب سے زیادہ ایڈونچر اور سب سے زیادہ خوفناک تجربہ دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں جلد آ رہا آرہا ہے”۔

ایڈریس اسکائی ویو ایڈریس ہوٹل چین کا حصہ ہے جس کی متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ میں پراپرٹیز ہیں۔ یہ عمارت دبئی شہر شیخ محمد بن راشد بلیوارڈ پر واقع ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button