متحدہ عرب امارات

جانیے سال 2021 میں ماہ رمضان کا چاند کس تاریخ کو نظر آنے کا امکان ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کے مشہور ماہر فلکیات نے سال 2021 میں ماہ رمضان اور عید الفطر کے تاریخوں کے حوالے سے اپنی پیش گوئی کر دی ہے۔

ماہر فلکیات ابراہیم الجروان عرب یونین آف آسٹرونومی اینڈ سپیس سائنسز کے رکن ہیں اور شارجہ کے فلکیات سے متعلق ادارے کے سربراہ بھی ہیں۔ ابراہیم الجروان کی پیش گوئی کے مطابق سال 2021 میں رمضان کا چاند 12 اپریل بروز سوموار صبح 6 بج کر 31 منٹ پر پیدا ہوگا۔

انکا کہنا تھا  کہ "ہم 13 اپریل کی شام کو یہ چاند دیکھ سکیں گے۔ جس کےساتھ ماہ رمضان کا آغاز ہوجائے گا”۔

انکا کہنا تھا مارچ اور جون کے درمیان موسم خوشگوار رہے گا۔ لہذا رمضان کے مہینے دوران موسم معتدل رہے گا۔

عید الفطر اور عیدالضحی کس تاریخ کا ہوگی؟

الجروان کے مطابق ماہ شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو پیدا ہوگا۔ لیکن یہ چاند 13 مئی 2021 (جو عید کا پہلا دن ہوگا ) سے پہلے واضح طور پر نظر نہیں آئے گا۔

مزید برآں، ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کی پیش گوئی کے مطابق عید الضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو منائی جائے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button