متحدہ عرب امارات

تین مہینوں میں عربی سیکھیں،دو دہائیوں سے عربی سکھانے کے بعد ماہرلسانیات نسیم حمزہ احمد کہتے ہیں کہ اس کے لیے چار بنیادی مراحل ہیں

خلیج اردو

دبئی: زبان سیکھنے کے پلیٹ فارم عربی پارٹنر کے اکیڈمک ڈائریکٹر نسیم حمزہ احمد کا کہنا ہے کہ اگر صحیح طرھ سے لگن اور جزبے سے کوشش کی جائے تو 3 مہینوں میں عربی زبان کو سیکھنا مشکل نہیں۔

 

ایک عربی زبان کے ایک وسیع سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابوظہبی میں غیر عربی بولنے والے پانچ میں سے کم از کم تین باشندے اس زبان کو سیکھنا چاہتے ہیں۔

 

دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عربی پڑھانے کے بعد نسیم نے نشاندہی کی کہ زبان سیکھنے کے لیے چار بنیادی مراحل پر عمل کرنا ضروری ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ پہلا قدم سننا ہے۔ عربی سیکھنے کیلئے آپ کو پہلے اس کا سامنع ہونا ضروری ہے۔عربی سیکھنے کے خواہش مند حضرات گفتگو، ویڈیوز یا جو کچھ بھی سن سکتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو ہر روز، کم از کم چار یا پانچ الفاظ سیکھنا ضروری ہے۔ لوگ اسے ڈرائیونگ کے دوران یا جم میں یا گھریلو کاموں کے دوقت مشق کر سکتے ہیں۔

 

دوسرا مرحلہ بولنا ہے جس کیلئے ضروری نہیں ہے کہ یہ گرائمر کے لحاظ سے درست ہو، لیکن میں لوگوں کو حوصلہ دیتا ہوں کہ وہ جب چاہیں الفاظ استعمال کریں۔اگرچہ یہ ایک ٹوٹی پھوٹی گفتگو ہی کیوں نہ ہو، عربی سیکھنے والوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ جو سیکھتے ہیں اسے استعمال کریں۔ یہ نہ صرف الفاظ کو تقویت دیتا ہے بلکہ بعد میں روانی سے گفتگو کے لیے بنیاد بھی بناتا ہے۔

 

نسیم نے بتایا کہ باقی دو مراحل پڑھنا اور لکھنا ہے۔ زیادہ تر لوگ پڑھنے اور لکھنے سے شروع کرتے ہیں اور پھر بولنے اور سننے کی طرف بڑھتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ جو لوگ سننا شروع کرتے ہیں وہ اکثر زبان سیکھنے میں زیادہ کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

 

اگرچہ صحیح ذہن کے ساتھ زبان سیکھنا آسان ہو سکتا ہے، نسیم چاہتے ہیں کہ لوگ آخری مقصد سے زیادہ سفر پر توجہ دیں۔ کوئی بھی زبان سیکھنا ایک بہت ہی خوشگوار تجربہ ہے لیکن ایک ایسا تجربہ ہے جس میں بہت صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔”

 

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عربی پر عبور حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو اپنا وقت اور توانائیاں اس کے لیے وقف کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

 

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button