متحدہ عرب امارات

اگر آپ کے پاس صرف ایک دن ہے تو ایکسپو 2020 دبئی میں وہ کونسی دس چیزیں لازمی دیکھنی چاہیئے؟

خلیج اردو
دبئی : ایکسپو 2020 کا سنٹر چھ سو فٹ گراؤنڈز سے بھی بڑا ہے۔ اگر اسے دیکھ کر آپ پرط سحر طاری ہو تو ہم آپ کو الزام ہر گز نہیں دیں گے۔

ہم نے ایک فہرصت مرتب کی ہے جن میں ایکسپو کے وہ مقامات ہیں جنہیں آپ کو لازمی طور پر دیکھنا چاہیئے۔ یہ اس کے علاوہ ہے جو آپ ایکسپو میں اپنے پسندیدہ ملک کا پوایلین دیکھنے آتے ہیں۔

1. الوصل گنبد کا نظارہ ، رات کے وقت

اندھیرا ہوتے ہی الوصل گنبد میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ کے شاندار شوز شروع ہو جاتے ہیں۔ ان شوز کی تفصیلات ایکسپو کے سوشل میڈیا پر درج ہوتے ہیں جن سے آپ باخبر رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ گنبد صرف بیٹھنے، ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہونے اور ایکسپو 2020 دبئی کی مکمل شان و شوکت سے لطف اندوز ہونے کیلئے بھی ایک شاندار جگہ ہے۔

2. جوبلی اسٹیج پرفارمنس
جوبلی اسٹیج سجی ہے اور یہاں دنیا بھر سے مختلف فنکار موجود ہیں جن میں ایلیسیا کیز سے لے کر اے آر رحمان اور علی ظفر سمیت مختلف فنکارجوبلی پارک میں لائیو پرفارم کرتے ہوئے سامعین کو انٹرٹین کر رہے ہیں۔

پرفارمنس ایپ اور ان کے سوشل میڈیا پر بھی درج ہیں اور عام طور پر شام 6 بجے کے بعد شروع ہوجاتے ہیں۔ شاید جس دن آپ ایکسپو کا دورہ کررہے ہوں اس دن آپ خوش قسمت نکلے اور آپ کا پسندیدہ فنکار وہاں پرفارم کر رہا ہوں۔ ہم آپ کو مشورہ دے رہے ہیں کہ جانے سے پہلے فہرستیں چیک کرنا نہ بھولیں۔

3. پانی کے فیچرز
جادوئی اور سحرانگیز پانی کے فیچرز ایکسپو 2020 دبئی میں سب سے زیادہ مقبول سائٹس میں سے ایک ہے۔ ڈبلیو ای ٹی سے مشہور واٹر انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے ڈیزائن شدہ یہ فیچر بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔

اس میں کشش ثقل کو روکنے والی تکنیکیں گیم آف تھرونز کے میوزک ڈائریکٹر رامین جوادی کی دھنوں کے ساتھ چلائی گئی ہیں۔ رات کے وقت یہ فیچرز مختلف رنگوں کی روشنیوں کے ساتھ روشن ہوتی ہے جسے آپ ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئں گے۔

4. آسمان میں باغ
یہ ایکسپوریشن ٹاور جو زمین سے اٹھتی ہے اور زمین سے کئی فٹ بلندی پر لے جاتی ہے، اسے لازمی طور پر ٹرائی کیجئے۔ یہ ایکسپو کے بہترین میں سے ایک ہے۔

5.پریڈ
ایکسپو 2020 کے ایونیوز پر دن بھر میں مختلف پریڈ ہوتی ہیں۔ جن کا اعلان عام طور پر ایکسپو میں عوامی اعلان کرنے والے مقررین کرتے ہیں۔ اناؤنسر آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ پریڈز کہاں اور کب منعقد ہوں گی۔

6. ایکسپو ایکسپلورر

ایکسپو ایکسپلورر ایک چمکدار پیلے رنگ کی ٹرین ہے جو آپ کو ایکسپو لے جاتی ہے ۔ آپ آرام سے بیٹھ سکتے ہیں اور عالمی میلے کی جگہ کے ارد گرد مختلف مقامات دیکھ سکتے ہیں۔

7. افریکن ڈائننگ ہال

الوصل گنبد کے قریب واقع ڈائننگ ہال کے ارد گرد مختلف کھانوں اور ذائقوں کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ باربی کیو سے لے کر سی فوڈ تک اگر آپ دلچسپ افریقی ذائقوں کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو یہ ایک ڈائننگ ہال ہے جسے آپ نظرانداز نہیں کر سکتے۔

8. ابھرتے ہوئے فلیورز

متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے بھی آپ عربی کھانوں سے محروم ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ رائزنگ فلیورز کی عمارت سعودی، کویتی اور متحدہ عرب امارات کے باورچیوں کا ایک مجموعہ ہے یہاں آپ عرب کے روایتی اور جدید کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

9. ایکسپو روبوٹس سے ملیے۔
ایکسپو روبوٹس آپ کے ایکسپو کے سفر کے مختلف مراحل میں آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ تصاویر بنائیں کیونکہ یہ بہت کیوٹ ہیں۔

10. مختلف ایونیو پر ڈانس اور پرفرامنسز
ایکسپو کے مختلف مقامات پر چھوٹے چھوٹے اسٹیجز بنائے گئے ہیں جہاں پرفارمرز گاتے نظر آئیں گے ۔ یہ دیکھنا بھی اچھا خیال ہے کہ کون سے پویلین آپ کے شرکت کیلئے اپنے متعلقہ ممالک سے لائیو پرفارمنس پیش کر رہے ہیں۔ بعض اوقات یہ اداکار جوبلی اسٹیج پر لائیو ہوتے ہیںلیکن بعض اوقات وہ اپنے پویلین کے قریب بھی پرفارم کرتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button