متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : سیاحوں کیلئے چار سمارٹ پولیس اسٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں

خلیج اردو
27 ستمبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے چار سمارٹ پولیس اسٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں۔ سمارٹ پولیس اسٹیشن ایس پی ایس چوبیس گھنٹے کام کرتے رہیں گے۔

خودکار طریقے سے کام کرنے والے اسمارٹ پولیس اسٹیشن سمارٹ اور انٹریکٹیو ٹیکنالوجی کی مدد سے کام کرے گا۔ ان میں 45 خدمات فراہم ہوں گے جو سات زبانوں میں ہوں گے۔ ان زنانوں میں عربی ، انگریزی ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، جرمن ، روسی اور چینی زبان شامل ہے۔

المراقابت پولیس اسٹیشن میں ڈائریکٹر میجر جنرل علی احمد عبداللہ غینم کا کہنا ہے کہ سمارٹ پولیس اسٹیشنز بغیر انسانوں کے آپ کو اہم سروسز فراہم کریں گے جن میں جرائم اور ٹریفک حادثات کی اطلاع دینے اور کمیونٹی بیسڈ سروسز فراہم کریں گے۔

عوم کی بڑی سطح پر خوشی کیلئے عوام آسانی سے پرمٹس اور سرٹیفیکٹس حاصل کر سکیں گے اور اس کیلئے پولیس اسٹیشن میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button