متحدہ عرب امارات

صرف دس دنوں میں 411,768 ٹکٹ ہولڈرز نے ایکسپو کا دورہ کیا ، باقی کتنے لوگ آئے؟

خلیج اردو
12 اکتوبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آئی جہاں زیادہ گرمی کے باوجود 411,768 ٹکٹ ہولڈرز نے دس دنوں میں ایکسپو کا دورہ کیا۔ یہ یکم اکتوبر کو ایکسپو کے کھلنے کے بعد سے ہوا ہے۔

اس تعداد میں تمام وہ افراد شامل ہیں جن کے پاس ٹکٹ تھے اور اس کے علاوہ بڑی تعداد میں نمائش کرنے والے ، وفود اور شرکت کرنے والے بھی شامل ہیں۔ ان میں تین سیاحوں میں ایک بیرون ملک سے تھا۔

پیر کی صبح منعقدہ پریس بریفنگ میں سیاح کے اعدادوشمار کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ صرف پہلے 10 دنوں میں پانچ میں سے ایک سیاح نے ایک سے زیادہ بار وزٹ کیا ہے۔

تیس لاکھ لوگوں نے ایکسپو کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لائیو دیکھا جبکہ یکم اکتوبر سے دس اکتوبر تک پچاس لاکھ افراد نے ایکسپو کا انلائن دور بھی کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button