متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : 90 منٹ کی ابتدائی تقریب میں پرفارمنسز کی برسات ہوگی

خلیج اردو
18 ستمبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی کا افتتاح یکم اکتوبر سے ہوگا جہاں تقریب رونمائی میں صرف 90 منٹ میں شاندار پرفارمنسز کی برسات ہوگی۔

اس شاندار شو کا مقصد متحدہ عرب امارات کے گرد دنیا کی نظریں مرکوز کرنا اور ان کے بارے میں عالمی خیال بدلنا شامل ہے۔ یہ تقریب ایکسپو ٹی وی سمیت مختلف چینلز سے دنیا بھر کے سامعین تک پہنچیں گی۔

ایکسپو 2020 دبئی میں ایگزیکٹو تخلیقی ڈائریکٹر ایونٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ آمنہ ابوالہول نے کہا کہ افتتاحی تقریب ایک سحرانگیز تجربہ ہوگا۔ یہ کوئی ایسی بات نہیں جسے میں الفاظ کے ذریعے بیان کر سکوں۔ یہ آپ کے اندر تحریک پیدا کرے گی۔ ایسی چیز جو آپ کو محسوس کرائے گی کہ آپ دنیا کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہیں۔

شاندار ملبوسات اور پروجکشن متحدہ عرب امارات کی متنوع نوعیت اور شاندار مناظر کی عکاسی کریں گے جبکہ پوری تقریب ایکسپو کے موضوع اور مقصد کو ذہنوں سے جوڑنے اور مستقبل کو تخلیق کرنے کیلئے یے جس میں متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد اداکار اور تکنیکی عملہ شامل ہے جو دنیا کو اپنی جادو میں جھکڑ دے گی۔

ایکسپو 2020 میں تقریبات اور پروگرامز کے نائب صدر کاٹی رندال نے کہا کہ ایکسپو کا مقصد دنیا کو قریب لانا ہے۔ اس کیلئے عملے اور پرفارمرز نے خاندان کی طرح کام کیا ہے۔ مہیوں اور کچھ نے سالوں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

ایکسپو سے جڑے مختلف منتظمین اور پرفارمنس کے کرداروں نے ایکسپو سے متعلق شاندار الفاظ میں اپنے احساسات کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دنا ان کی محنت کی قائل ضرور ہوگی اور انہیں اس شو کے ذریعے ایکسپو کے حوالے سے بہت کچھ سمجھنے کو مل جائے گا۔

یہ تقریب تماشائیوں کو ایکسپو میں مواقع اور مختلف مواد سے متعلق ایک نئی دنیا میں لے جائے گی۔ ایکسپو میں 192 سے شرکاء حصہ لیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی پچاس ویں سالگرہ پر ایکسپو 2020 کے ساتھ مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی ایکسپو اور عرب دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہو جو متحدہ عرب امارات کے لیے فخر کا ایک بہت بڑا لمحہ ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button