متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 شروع ہونے میں 100 دن باقی، اس خوشی میں برج خلیفہ کو روشن کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

پوری دنیا کو ایک جگہ جمع ہونے  میں 100 دن باقی رہ گئے ہیں، اور اس بات کی تشہیر کے لیے ایکسپو 2020 دبئی الوسل گنبد کو روشن کرنے کے لئے اپنی جدید ترین پروجیکشن اور ڈسپلے ٹکنالوجی کا استعمال کررہا ہے۔

مشرق وسطی، افریقہ اور جنوبی ایشیاء (MEASA) کے خطے میں ہونے والی پہلے ورلڈ ایکسپو کے لئے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں 250 سے زیادہ لیزر پروجیکٹر دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری کی سطح شاندار روشنیوں میں تبدیل کر دیں گے۔

ایکسپو 2020 کا آفیشل ہاسپیٹیلیٹی پارٹنر عمار ہاسپیٹیلیٹی گروپ برج خلیفہ کو ایکسپو 2020 کے لیے خلیفہ کو مختلف روشینوں سے روشن کرے گا۔

یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہنے والی ایکسپو 2020 دنیا بھر سے ویزٹرز کو دعوت دے رہی ہے کہ وہ آئیں اور نئی دنیا کی تشکیل میں شامل ہوں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button