متحدہ عرب امارات

فلائی دبئی کا سفر کرنے والوں کو ایکسپو 2020 کا فری پاس ملے گا

خلیج اردو
02 ستمبر 2021
دبئی : وہ مسافر جو فلائی دبئی کے ذریعے سفر کرتے ہوں ، ان کیلئے ایکسپو 2020 میں ایک دن کیلئے مفت ٹکٹ ملے گا۔ وہ مسافر جو ایئرلائنز پر یکم ستمبر سے 31 مارچ تک سفر کریں گے ، اس کیلئے اہل ہوں گے۔

جو ایکسپو کا ٹکٹ جاری ہوگا اس پر یہ مسافر کسی بھی دن جب ایکسپو شروع ہو، جا سکتے ہیں۔

یہ ہر اس مسافر کیلئے ہے جو فلائی دبئی سے سفر کررہے ہوں خواہ وہ کسی بھی کلاس میں سفر کررہا ہو۔ ایکسپو 2020 عالمی طور پر سب سے بڑا ایونٹ بنتا جارہا ہے جو 182 دن دنیا کے مختلف ممالک سے سیاحوں کو مختلف تقریبات سے انٹرٹین کرائے گا۔

ایکسپو کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ 18 جولائی سے شروع ہے جو یکم اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔ ٹکٹ میں تین طرح کے کیٹگریز ہیں جن کی تقسیم ٹکٹ کی قیمت اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button