متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020 میں آنے والے ویزٹرز کےلیے مخصوص ایپ لانچ کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

اب آپ ایکسپو 2020 کی مخصوص ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی دلچسپی کے حساب سے اپنے ویزٹ کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

حال ہی میں لانچ کی گئی ویزٹر ایپ ہر فرد کی دلچسپی کے حساب سے ایونٹس کے پرسنل شیڈیول ترتیب دے گی۔

زائرین ایپ کا استعمال ٹکٹ خریدنے کے لیے کر سکتے ہیں، 200 سے زیادہ ڈائننگ آپشنز اور دیگر تقریبات میں سے انتخاب کرسکتے ہیں، اور ایکسپو 2020 کے انٹیلیجنٹ اسمارٹ کیو سسٹم کے لیے ریزرویشنز حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایپ مہمانوں کو اپنی پسند کے پویلین کا دورہ کرنے کے لیے آسان ٹائم سلاٹ ریزرو کرنے کی سہولت بھی پیش کرتی ہے۔

یہ ایپ گوگل پلے یا ایپ اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد آپ کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا یا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان کرنا ہوگا۔

مزید برآں، اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ویزٹرز جی پی ایس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسند کے پویلین کے نقشہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس ایپ میں موجود چیٹ بوٹ ایکسپو 2020 کے ویزٹ کو دلچسپ اور محفوظ بنانے کے لیے معلومات فراہم کرے گا۔ جس میں اوپنگ ٹائم، پارکنگ کی آپشنز اور دبئی کی پبلک ٹرانسپورٹ کااستعمال کرتے ہوئے ایکسپو 2020 کی سائٹ تک کیسے پہنچا جا سکتا ہے جیسی معلومات شامل ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button