متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : پہلے ہفتے میں 55,000 افراد نے پاکستانی پویلین کی سیر کی

خلیج اردو
16 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کا پویلین سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پویلین ہے۔ پہلے ہفتے میں 55,000 افراد نے پویلین کی سیر کی۔

پاکستانی حکومت کے کئی سینئر عہدیداروں ، مختلف قومیتوں کی مشہور شخصیات اور حوصلہ افزائی کرنے والوں نے پہلے دو ہفتوں میں پویلین کا دورہ کیا۔

ابتک پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی ، پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد ، فیصل فیصل جاوید ، پاکسےتان کے مرکزی بنک کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت مختلف اہم شخصیات نے پاکستان کے پویلین کا دورہ کیا ہے۔

ایکسپو 2020 کے اپنے دورے کے دوران صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی پویلین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری تمام توقعات سے بڑھ کر ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پویلین کو جو جواب ملا وہ زبردست رہا ہے۔ پویلین آنے والوں کو جنوبی ایشیائی ملک کے پوشیدہ خزانوں کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔

پاکستانی پویلین کا ایک مصروف شیڈول ہے جو پورے چھ مہینے ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی میں جاری رہے گا۔ اس میں مختلف تقاریب کا اہتمام ہوگا۔ اس میں حال ہی میں خواتین کے پویلین میں دماغی صحت سے متعلق سیمنار کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ایکسپو 2020 دبئی 17 اکتوبر سے خلا کا ہفتہ منا رہا ہے ۔ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی اسپیس اینڈ اپر اتموسفیر ریسرچ کمیشن سپارکو اتوار سے منگل تک ایک خلائی نمائش کا انعقاد کرے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button