متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی میں دوسرے ہفتے 700,000 ٹکٹ ہولڈرز داخل ہوئے

خلیج اردو
18 اکتوبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی میں دوسرے ہفتے 700,000 ٹکٹ ہولڈرز نے انٹری کی ، حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے۔ گیارہ اکتوبر سے سترہ اکتوبر تک 771,477 ٹکٹ ہولڈرز افراد نے ایکسپو کا دورہ کیا ۔

چار مربع کلومیٹر پر پھیلے اس عظیم ایکسپو میں مختلف 181 کے شہریوں نے شرکت کی۔

ایک ایکسپو عہدیدار نے بتایا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سیر کرنے والے افراد کی تعداد دوسرے ہفتے کیلئے 12 فیصد زیادہ رہے ہیں۔ ان سیاحوں میں سے تقریبا آدھےایک سیزن کا پاس رکھتے ہیں اور ہمارے پاس 100،000 سے زیادہ لوگ دن میں دو مرتبہ سائٹ پر آئے ہیں۔

35،000 سے زائد سیاحوں نے تین بار ایکسپو کا دورہ کیا ہے۔ اسنکے علاوہ یکم اکتوبر سے ورچوئل وزیٹرز کی تعداد بڑھ کر 9.3 ملین ہو گئی ہے جو کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 1.5 ملین زیادہ ہے۔

زیادہ دھوپ کے باوجود ایکسپو نے افتتاح کے بعد پہلے دس دنوں میں 411،768 ٹکٹ ہولڈرز کی سیر ریکارڈ کیے۔ ان اعداد و شمار میں تمام وہ ٹکٹ ہولڈرز شامل ہیں جنہوں نے فزیکلی ٹکت لیا ہوں اس کے علاوہ باقی شرکاء ، نمائش کنندگان اور وفود کے افراد کی سیر بھی ہیں۔

ایکسپو میں روسی پویلینکا کہنا ہے کہ اس نے 100،000 سیاحوں کا استقبال کیا۔

سخت دھوپ کے بعد اس ہفتے سکول کے بچوں نے ایکسپو میں داخل ہونا چروع کیا ہے۔

اتوار کے دن علوم اور انسانی ترقی کے اتھارٹی کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز جنرل ڈاکٹر عبداللہ کرام نے ہونہار طلبہ کے ہمراہ ایکسپو کا دورہ کیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button