متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

ایکسپو 2020 دبئی : پاکستانی پویلین نے 100,000 سیاحوں کو کو ابتک خوش آمدید کہا ہے

خلیج اردو
21 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی ایکسپو 2020 میں اس ہفتے پاکستانی پویلین نے ایک اور سنگ میل اپنے نام کی جہاں پر وہ 100,000 سیاحوں کو اٹھارہ دنوں میں خوش آمدید کہہ چکا ہے۔

چار منزلہ پویلین اب سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پویلین میں سے ایک ہے ۔ ایکسپو 2020 نے یکم اکتوبر 2021 کو اپنے دروازے سیاحوں کیلئے کھولے تھے اور تب سے یہ اعزاز اسے حاصل رہا ہے۔

پویلین کا رنگین بیرونی حصہ پہلے دن 8،000 سے زائد زائرین کو راغب کرنے میں کامیاب ہوا تھا اور اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سیاحوں کی تعداد 55،000 تک پہنچ گئی تھی۔

ہفتے کے اختتام پر ردعمل غیر معمولی رہا ہے کیونکہ سیاحوں کی تعداد 120،000 تک پہنچ گئی تھی۔

دبئی کے نائب حکمران اور نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے 19 اکتوبر کو پاکستان پویلین کا دورہ کیا تھا۔

کئی سینئر سیاستدان ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور شوبز کے ستارے اب تک پاکستانی پویلین کا دورہ کر چکے ہیں۔

اس سے قبل صدر پاکستان نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا تھا۔ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داود ، سینیٹر فیصل جاوید خان ، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، آسٹریلوی لبنانی موسیقار کرس فیڈ ، محرک اسپیکر حسیبہ محسن ، عونم بقائی اور صدف اطہر نے پویلین کا دورہ کیا تھا۔

تاریخ اور ثقافت سے مالا مال ، پویلین کو آٹھ کلیدی جگہوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں زائرین ملک کے بہترین محفوظ شدہ پوشیدہ خزانوں کا تجربہ کر سکتے ہیں جن میں اس کے متحرک دستکاری سے لے کر اس کے دس ارب درختوں کے منصوبے اور ذائقہ دار کھانے شامل ہیں۔

پاکستان پویلین کے ڈائریکٹر جنرل رضوان طارق نے کہا کہ ایکسپو 2020 کے افتتاح کے بعد سے ردعمل غیر معمولی رہا ہے اور ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے کہ اکتوبر کے پہلے 18 دنوں کے دوران پویلین کو ایک لاکھ سے زائد سیاح ملے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button