متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستانی پویلین نے یوم کسان منایا

خلیج اردو
ابوظبہی : ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستانی پویلین کو جنوبی ایشاء کے ذرعی مصنوعات سے سجایا گیا تھا جس کا مقصد یوم کسان پر کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور فاطمہ فرٹیلائزر نے ہفتہ بھر کی تقریبات منعقد کرائیں جس کا مقصد امیروں کو پاکستان کے زرعی ورثے کی نمائش کرنا ہے۔

دبئی میں یوم کسان کی تقریب میں عالمی غذائی تحفظ میں کسانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی اور دبئی ایکسپو کے عالمی سامعین کو کھانے کی میز پر لانے میں ان کی اہمیت کا احساس دلایا گیا۔

پاکستانی پویلین کو ربیع اور خریف کے دو اہم موسموں میں تقسیم کیا گیا تھا جہاں ربیع کی اہم فصلیں گندم اور خریف کیلئے کپاس اور چاول رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ، آم اور نارنگی جیسے پھل پاکستان کی زرعی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہاں متحدہ عرب امارات میں مقبول عام ہیں۔

پویلین میں آنے والوں کو مختلف مٹھائیاں یا میٹھے خوراک پیش کیے گئے جو کسانوں میں مقبول ہیں۔ یہاں ہاتھ سے بنے ہوئے روایتی برتن بھی تقسیم کیے گئے اور مہمانوں کو خصوصی یادگار کے طور پر برتنوں پر ان کے نام درج کیے گئے تھے۔

فاطمہ فرٹیلائزر کے سی ای او فواد احمد مختار نے پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی فورمز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کیلئے جارحانہ انداز میں کام کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ کسان ہماری قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر یوم کسان پر ان محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ پچھلے تین مہینوں میں ہم نے کسانوں کو اکھٹا کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی۔ حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری سطح پر جشن سے ہٹ کر ، دبئی ایکسپو میں ایک سو بانوے ممالک کے سیاحوں کو متوجہ کیا گیا اور انہوں نے یہاں اس دن میں دلچسپی دکھائی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button