متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

ایکسپو 2020 دبئی : پاکستان کی پویلین نے اکتوبر کیلئے دلچسپ تقریبات شیڈول کی ہیں

خلیج اردو
یکم اکتوبر 2021
دبئی : اکتوبر مہینے کیلئے ایکسپو 2020 میں پاکستان کے پویلین کا شیڈول جمعرات کے دن جاری کیا گیا اور یہ یقینی طور پر گرمجوشی بڑھانے کیلئے کافی ہے جہاں ثقافی ، تاریخی اور کاروباری شرگرمیاں پورے مہینے ہوں گی۔

پویلین میں پہلے مہینے کیلئے دارومدار سارا بلوچستان پر ہوگا۔ ہر دن سیاحوں کیلئے کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا اور اس علاقے کے چھپی خوبیوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

ایکسپو میں پاکستان پویلین ملک کی سیاحت کو اجاگر کرے گا جہاں کافی زیادہ مواقع موجود ہیں۔ دیگر معاشی مواقع کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔

پانچ اکتوبر کو پاکستان کا وفاقی سرمایہ کاری بورڈ الیکٹرک وہیکل پولیسی پر ایک سیمینار منعقد کرے گا۔ چھ اکتوبر کو پاکستان کے وزیر موسمیات تغیر ملک امین کے ساتھ سیشن منعقد ہوگا۔

اس سیشن میں پاکستان کا ملک بھر کا صاف اور سبز پاکستان کے مہم اور شجرکاری مہم پر بات ہوگی۔ اس میں پاکستان کے وہپ علاقے جو دنیا نے نہیں دیکھائے اور وہ کافی پرکشش ہیں کے بارے میں آگاہی دے جائے گی۔

مختلف تقریبات میں نوجوان نسل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیئے۔ موجودہ کامیابیوں کا تسلسل بھی جاری رکھنے کے طریقوں پر بات ہوگی۔

ایکسپو میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ مختلف تقریبات میں حکومتی اور نجی ادارے اور چھوٹے اور درمیانی کاروبار اپنے مواقع کے بارے میں بات کریں گے۔

پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں خواتین کافی موئثر کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

سیاحوں کو باہمت خواتین ملیں گی جنہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کافی مثبت کردار ادا کیا ہے۔

.
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button