متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 : پاکستانی مصور دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک نمائش کیلئے پیش کرے گا

خلیج اردو
31 اگست 2021
دبئی : دبئی ایکسپو 2020 میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک نمائنش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ یہ اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ سونے اور ایلومنیم کے پلیٹس پر لکھا گیا قرآن پاک کا نسخہ اس نمائش میں پیش ہوگا۔

اس سے قبل قرآن پاک یا تو کاغز یا کپڑے یا چمڑے پر لکھا گیا ہے جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ اتنے مہنگے دھات پر قرآن نقش کیا گیا ہو۔

پاکستانی شہری جو اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایک تاریخ رقم کرنے والا ہے جہاں وہ پردے پر سونے اور ایلومینم کے پلیٹس کا استعمال کرتے ہوئے قرآن کے بیش قیمتی آیات لکھے گا۔

ایوارڈ یافتہ مصور شاہد راسم جنہوں نے کئی بین الاقوامی ایوارڈ جیتے ہیں ، نے پانچ سال پہلے اس منصوبے پر کام کرنے کا آغاز کیا اور اب اس کی نمائش چھ مہینوں پر مشتمل تقریب ایکسپو 2020 میں کرے گا۔

راسام نے پہلا ایوارڈ اپنے فن کیلئے العین میں 2000 میں حاصل کیا جہاں انہوں نے سونے اور ایومینیم سے اللہ تبارک و تعالی کے نناوے نام لکھے تھے۔

فریم سے ہٹ کر قرآن پاک کی لمبائی 8.5 فٹ اور چوڑائی 6.5 فٹ ہے۔ ایک صفحے پر 150 الفاظ ہوں گے جبکہ پیجز کی مکمل تعداد 550 ہیں۔

اب تک سب سے لمبے 6.11 فٹ لمبے اور 4.11 فٹ چوڑے قرآن پاک بنانے کا ریکارڈ ہے جس کا وزن 552.74 کلوگرام ہے۔

سمندرپار پاکستان آرفٹسٹ عرفان مصطفی اس نمائش کیلئے فنکار کی مدد کررہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button