متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : شیخ مکتوم سے سلوواک کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے

خلیج اردو
16 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم ، دبئی کے نائب حکمران اور ملک کے وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم سے سلوواک جمہوریہ کے وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر سے ایکسپو دبئی 2020 میں ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں دونوں اطراف کے وزراء اور حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کرتے ہوئے شیخ مکتوم نے متحدہ عرب امارات اور سلوواک جمہوریہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، اقتصادی ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے ، ایک دوسرے کے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین روابط کو فروغ دینے اور باہمی تجارت کو بڑھانے کیلئے نئے راستے بھی تلاش کیے۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور سلوواک کے مختلف اداروں اور کمپنیوں کیلئے ایک دوسرے کے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع کی سہولت اور صحت کی دیکھ بھال ، توانائی ، پائیدار ترقی ، انفراسٹرکچر ، جدت طرازی ، مستقبل پر مبنی اور چوتھی صنعتی انقلاب ٹیکنالوجیز کی اہمیت سمیت مختلف شعبوں میں مواقع کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے اور بحالی اور نمو کو تیز کرنے کیلئے عالمی کوششیں پر تبادلہ خیال شامل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button