متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : شیخ محمد بن زید کا متحدہ عرب امارات کے پویلین کا دورہ کیا

خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
دبئی :ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرا شیخ محمد بن زید النہیان نے اتوار کے روز ایکسپو 2020 میں یو اے ای کے پویلین کا دورہ کیا۔

یہ یکم اکتوبر کو ایکسپو کے افتتاح کے بعد شیخ محمد کا یہاں کا دوسرا دورہ ہے۔ انہوں نے 30 ستمبر کو افتتاح کے دن بھی یہاں کا دورہ کیا تھا۔

شیخ محمد نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایکسپو 2020 دبئی میں متحدہ عرب امارات کے پویلین کا دورہ کرنے پر آج مجھے بے حد فخر ہے۔ ہماری ثقافت اور تاریخ سے متاثر پویلین ان ابتدائی خواب دیکھنے والوں کو اعزاز دیتا ہے جنہوں نے ہماری قوم کی تعمیر کی اور آج کے خواب دیکھنے والوں پر روشنی ڈالی جو اس کی مستقبل کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button