متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی کا دوسرا روز : شیخ محمد اور شیخ حمدان کا مختلف پویلین کا دورہ

خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایکسپو 2020 دبئی کے دورسرے دن سعودی عرب اور اومان کے پویلین کا دورہ کیا ہے۔

شیخ محمد کے ہمراہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم جو دبئی کے ولہ عہد شہزادہ ہے ، موجود تھے۔

شیخ محمد فرانس کے وزیر خارجہ جین ییویس لی ڈرین سے ملے جب وہ فرناس کے پویلین میں آج دورہ کر گئے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے امکانات اور بہتر مستقبل بنانے میں عالمی ایونٹ ایکسپو کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ اس سال فرانس ایکسپو 2020 دبئی میں اپنا قومی دن منا رہا ہے۔

پہلے روز شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات ، امریکہ اور کازقستان کے پویلین کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ آج مغرب دبئی میں ملی اور دبئی میں گفتگو کی۔

ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد اور شیخ محمد بن زاید النہیان جمعرات کی رات ایکسپو کی مختلف اسٹارز سے بھری افتتاحی تقریب میں بھی موجود تھے۔

مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں پہلی بار منعقد ہونے والا میگا عالمی ایونٹ ایکسپو ٹونٹی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں 192 ممالک کے شرکاء موجود ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button