متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی سائٹ میگا ایونٹ کے بعد بزنس ڈسٹرکٹ بن جائے گی

مفت ورک اسپیس اور دو سال کے لیے ویزا کے ساتھ کاروبار کے قیام کے لیے مدد بھی فراہم کی جائے گی‘ ملکی پویلین یا تو تجارتی دفاتر کی جگہ یا رہائشی اپارٹمنٹ یونٹس میں تبدیل ہو جائیں گے

ایکسپو 2020 دبئی سائٹ میگا ایونٹ کے بعد بزنس ڈسٹرکٹ بن جائے گی جہاں مفت ورک اسپیس اور دو سال کے لیے ویزا کے ساتھ کاروبار کے قیام کے لیے مدد بھی فراہم کی جائے گی ، ایکسپو سائٹ کے زائرین پہلے سے ہی واکنگ ٹریکس ، پارکس اور ان گنت دیگر سرگرمیوں سے واقف ہیں جو مستقبل کے باشندوں کو شہر کے بھرپور تجربے میں مصروف رکھیں گے ، ملکی پویلین یا تو تجارتی دفتر کی جگہ یا عصری رہائشی اپارٹمنٹ یونٹس میں تبدیل ہو جائیں گے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ایکسپو 2020 دبئی مارچ 2022 میں ختم ہونے کے بعد بھی ورلڈ فیئر سائٹ ایک متحرک کاروباری ضلع کے طور پر زندہ رہے گی ، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور جدید ترین بلڈنگ مینجمنٹ سسٹمز سے لیس ڈسٹرکٹ 2020 پروجیکٹ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے رہائشی اور کاروباری مرکز بن کر ایکسپو 2020 کی میراث پر استوار ہوگا۔

لیگیسی پروجیکٹ کی نائب صدر ندیمہ مہرا نے اسکیل 2 دبئی نامی پروگرام کے بارے میں بات کی جو بین الاقوامی کمپنیوں کو ایک نئی مارکیٹ میں جانے میں مدد کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بہت سے فوائد پیش کرتا ہے ، جس میں مفت ورک اسپیس، دو سال کے لیے ویزا اور کاروبار کے قیام کے لیے مدد شامل ہے ، لوگ ڈسٹرکٹ 2020 میں رہیں گے اور کام کریں گے اور یہ واقعی اس علاقے کی ترقی کو فروغ دینے والا ہے ، جب کمپنیاں آئیں اور اس ماحولیاتی نظام میں قائم ہوں اور دوسری کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کریں جو مختلف ممالک میں ہیں تو عالمی سطح کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرکزی کاروباری ضلع کے طور پر دبئی کا ڈسٹرکٹ 2020 ایکسپو کے کافی عرصے بعد زائرین کو راغب کرنے کے لیے تیار ہے ، جس کے مقصد دو ہیں ، ایک یہ کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ہم زیادہ سے زیادہ ایونٹ کو دوبارہ تیار کریں اور یہ واقعی مشکل کام ہے ، ڈسٹرکٹ 2020 کا مقصد ہر چیز کا کم از کم 80 فیصد استعمال کرنا ہے۔ مستقبل کے انسانوں پر مرکوز شہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مہرا نے اس کی اہم خصوصیات کو تذکرہ کیا اور کہا کہ موضوعاتی پویلینز میں سے ایک پائیداری کا پویلین ، بچوں اور سائنس کے مرکز کے طور پر رہے گا ، موبلٹی پویلین شہریوں کو نقل و حرکت، لوگوں کی نقل و حرکت ، سامان، ڈیٹا اور ایک تہذیب کے طور پر ہمارے لیے نقل و حرکت کی تاریخ سے آگاہ کرتا رہے گا جب کہ الوصل گنبد ایک آرکیٹیکچرل ماسٹر کلاس کے طور پر لوگوں کو تقریبات کے لیے جوڑتا رہے گا ، دلکش آبشار کی خصوصیت ایک لازمی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ 2020 نے تخمینہ لگایا ہے کہ تقریباً 1 لاکھ 45 ہزار لوگوں کی آبادی اگلے 25 سالوں میں اس حب کا دورہ ، رہائش اور کام کرے گی ، یہ ایک بہت ہی پائیدار ترقی ہے، جہاں ترقیاتی نقطہ نظر سے ہماری منصوبہ بندی بہت زیادہ مارکیٹ پر مبنی ہے اور میرے خیال میں یہ دبئی کے لیے اہم ہے ، ہمیں ایسے پراجیکٹس کی ضرورت ہے جو مارکیٹ پر مبنی ہوں ، جو ڈیمانڈ پر مبنی ہوں ، ایک بار جب ایونٹ ختم ہو جاتا ہے اور ہم اپنے بنائے ہوئے اثاثوں کو دوبارہ تیار کرتے ہیں ، ہم واقعی اس وقت تک کوئی اور چیز نہیں بنا رہے ہیں جب تک کہ مزید تعمیر کرنے کا مطالبہ نہ ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button