متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی: گھٹنوں اور ران کے مسائل کے علاج کیلئے سمارٹ پتلون کا اجراء کر دیا گیا

خلیج اردو
18 اکتوبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی میں جرمنی کے پویلین میں ایسا پتلون دستیاب ہے جس نے گھٹنوں اور رانوں کے درد کا حل پیش کیا ہے۔ یہ پتلون مسلز کی حرکت کا تعاقت اور نگرانی کے بعد تجزیہ کرتی ہے جس سئ گھٹوں ، ران اور جوڑوں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے ایک آغاز ہے۔

ریسرچ پروجیکٹ ایس موو کی طرف سے تیار کردہ موومنٹ تجزیہ کیلئے سمارٹ پتلون ، ایکسپو 2020 دبئی میں کیمپس جرمنی کے سیاحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے جنہیں بتایا گیا کہ جوڑوں کی کارکردگی کیسے کم ہوتی ہے اور عمر ، حادثات اور بیماریوں کے ساتھ ان کی حرکت زیادہ مشکل ہو جاتی ہے۔

یونیورسٹی اسپتال مونسٹر میں ہینڈ سرجری اور خصوصی ٹراما سرجری کے ماہر کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک اور ٹراما سرجری کے ڈاکٹر ونسنٹ ہوف باؤر نے کہا ہے کہ بعض اوقات ہم سرجیکل حل کو مئوخر کر دیتے ہیں اور دھات یا پلاسٹک سے بنی جوائنٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے آپریشنز سے بچنے کیلئے ہم یقینی بناتے ہیں کہ مسلز حرکت کرتے ہیں کیونکہ ان حرکان کی عدم موجودگی موت کا سبب بنتی ہے۔

کلائی پر موجود حرکت کو محسوس کرنے والے سنسرز ہاتھوں کی حرکت کی نگرانی کرتے ہیں جبکہ سمارٹ پینٹ ڈاکٹروں کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ مسلز کی حرکت کو دیکھ سکیں۔ یہ ڈاکٹروں کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ مسائل کی نشاندہی کر سکیں اور مریضوں کی نگرانی کر سکیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button