متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020 کے 192پویلین کے درمیان دوڑ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، تفصیلات جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ایکسپو 2020 کے 192پویلین کے گرد دوڑ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس دوڑ میں ہر عمر کے رہائشی اور شہری شرکت کر سکتے ہیں۔ اس دوڑ میں شرکت کرنے کے خواہشمند افراد 3 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

دبئی سپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ دوڑ میں شرکت کے لیے پریمیئر ویب سائٹ سے آن لائن 11 نومبر تک رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔ تمام سلاٹس فروخت ہونے کے بعد رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔

تین کیٹگریز میں حصہ لینے والوں کو مختلف عمر کے گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 3 کلومیٹر دوڑ میں چار عمر کے گروہ دستیاب ہیں: 0-8 9-12 13-18؛ اور 19 پلس. 5 کلومیٹر دوڑ میں آٹھ گروپ دستیاب ہیں: انڈر 13۔ 13-15 16-18؛ 19-29؛ 30-39 40-49 50-59 اور 60 پلس.

10 کلومیٹر دوڑ میں عمر کے حساب سےچھ گروپ ہیں: انڈر 19۔ 19-29؛ 30-39 40-49 50-59 اور 60 پلس.

دوڑ کے لیے تیاری کرنے کے لیے چار مختلف اقسام کی دوڑوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ جن میں ایکسپو 2020 دبئی رن، دی ورلڈ فیملی رن، فیملی فرینڈلی رن میں شامل ہیں۔ یہ دوڑ 9 اکتوبر سے 30 اکتوبر کو ہر ہفتے غاف ایونیو میں ہوگی۔ جس میں شرکت کے لیے پریمیئر آن لائن ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ دبئی اسپورٹس کونسل نے مختلف کوچز کی زیر نگرانی دوڑ کی تیاری کے لیے اکتوبر کے دوران ٹرینگ فراہم کرنے کا بھی بندوبست کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button