متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : کینسر کے خلاف آگاہی کیلئے ٹیری فوکس دوڑ میں ہزاروں افراد کی شرکت

خلیج اردو
دبئی : ہفتے کے دن ہزاروں افراد نے کینسر کے کلاف آگاہی کیلئے ٹیری فوکس دوڑ میں حصہ لیا۔ یہ ایک منفرد انداز میں منعقد کیا گیا دوڑ مقابلہ تھا جو مشہور زمانہ ٹیری فوکس رن سے جانا جاتا ہے۔

واک کے مقاصد میں متحدہ عرب امارات میں کینسر کے تحقیقی منصوبوں کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا، تقریب بہت سے شرکاء کیلئے کینسر سے متاثرہ خاندان یا دوستوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور بیماری کا علاج تلاش کرنے کے جاری تحقیق کی حمایت کرنا تھا۔

ایمریٹس ایئرلائنز اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو اور ایکسپو 2020 دبئی ہائر کمیٹی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کی سرپرستی میں فیملی فن رن کا انعقاد کیا گیا۔

1994 میں دبئی میں پہلی ٹیری فاکس رن کی حمایت کے بعد ایکسپو 2020 دبئی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کینیڈین بزنس کونسل دبئی نے الجلیلہ فاؤنڈیشن کی مدد کیلئے کیا گیا ہے۔

ٹیری فاکس رن کو دنیا بھر میں کینسر کی تحقیق میں چار دہائیوں سے زائد عرصے تک مسلسل تعاون کیلئے ایک عزت کا مقام حاصل ہے۔ اس کا نام کینیڈا کی یونیورسٹی کے ایک نوجوان طالب علم سے لیا گیا ہے جو کینسر کی وجہ سے ایک ٹانگ کھو بیٹھا تھا۔

ابتدا میںکینسر کے مریضوں کو امید دلانے کے خواہشمند امپیوٹی ایتھلیٹ نے کینسر کی تحقیق کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے 143 دنوں تک ہر روز ایک میراتھن کے قریب 5,373 کلومیٹر دوڑ لگائی۔

جب اسے کینسر کی واپسی کی وجہ سے دوڑنا چھوڑنا پڑا تو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے دی ٹیری فاکس رن میں حصہ لے لیا۔ موجودہ دورہ میں پانچ براعظموں کے 33 ممالک میں سالانہ ایونٹ، ٹیری فاکس رن دنیا میں کینسر کی تحقیق کی حمایت میں فنڈ اکھٹا کرنے کے سب سے بڑے ایونٹ میں سے ایک بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button