متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی شروع ہوچکا ہے ، مفت انٹری اور ٹکٹوں کے بارے معلومات جانیے

خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
دبئی : دنیا کے سب سے بڑی شو ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی کا آغاز ہو چکا ہے اور سیاحوں کی گرمجوشی دیدنی ہے۔ ہر طرف منفرد اور اعلی معیار کے پویلین ہیں جہاں سیاحوں کا تانبا بندھ چکا ہے۔ ایکسپو کے ٹکٹوں کے حوالے سے تمام معلومات ذیل میں ہیں۔

سب سے پہلے تو حکام کی جانب سے دی گئی یہ سخاوت پر مبنی آفر ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جہاں ایک دن میں ایکسپو کے نظاروں سے دل بھرجانا ناممکن ہے یا ایسا صرف دیکھنا۔

منتظمین نے ایک دن کے ٹکٹ میں جو 95 درہم میں ملے گا ، پورے مہینے کیلئے ایکسپو میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اکتوبر کا پاس خریدتے ہیں تو آپ ایک مہینے کیلئے یعنی اکتیس دن یہاں آسکتے ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

یہ پروموشن صرف پندرہ اکتوبر تک ہے جس میں آپ دنیا کے 192 ممالک کے پویلین ، روزانہ ساٹھ شوز اور خوراک و مشروبات کے دو سو پوائنٹ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

18 سال سے کم عمر کے بچے اور نوجوان ، اعلی تعلیم کے طلباء ، – 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگ ، خصوصی افراد کیلئے مفت داخلہ ہوگا۔ تمام سیاحوں بشمول مفت ٹکٹ کے اہل افراد کے ایکسپو سائٹ میں داخل ہونے کیلئے ٹکٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

وہ مسافر جو ایمریٹس کے ذریعے یکم اکتوبر سے اکتیس اکتوبر تک سفر کریں گے انہیں ایک ٹکٹ فری میں ملے گا۔ وہ افراد جو براستہ دبئی جاتے ہوں انہیں بھی مفٹ ٹکٹ کی سہولت دی جائے گی۔

وہ مسافر جو اتحاد ایئر ویز سے ابوظبہی یا براستہ ابوظبہی سفر کررہے ہوں ، وہ مفت ٹک حاصل کر سکتے ہیں۔ فلائی دبئی کے مسافر بھی جو یکم ستمبر سے سفر کررہے ہوں ، مفت ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

سنگل انٹری ٹکٹ 95 درہم میں ، چھ ماہ کا سیزن پاس 495 درہم میں ، ملٹی ڈے پاس 195 درہم میں دستیاب ہوگا۔ ٹکٹ ایکسپو 2020 دبئی آن لائن ٹکٹ آفس یا دبئی میٹرو اسٹیشنوں یا اینکو اور ایپکو سروس اسٹیشنوں پر سہولت اسٹورز پر دستیاب ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے شو میں سیاح مختلف پویلین کا دورہ کررہے ہیں۔ پہلے روز اٹھ ہزار سیاحوں نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button