متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : ایئر انڈیا ایکسپریس لکی ڈرا میں مفت ایئر ٹکٹ

خلیج اردو
دبئی : ایئرانڈیا ایکسپریس کے لکی ڈرا میں دو شہریوں نے مفت ٹکٹ جیتے ہیں جس میں وہ بھارت کے کسی بھی مقام میں مفت سفر کر سکیں گے۔

سالونی سچن شاہ اور سنحہ شیزرن کو پیر کے روز فاتح قرار دیا گیا۔

ایئر انڈیا آفیشل نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ جو بھی لوگ ایکسپو کی سیر کرتے ہیں وہ خود بخود اس لکی ڈرا کا حصہ بن جاتے ہیں اور یہ رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے یکساں طور پر موجود ہے۔

اس میں حصہ لینے والوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ ایئر انڈیا ایکسپریس میں حال ہی میں سفر کرچکے ہوں اور وہ اپنا بورڈنگ پاس پیش کرکے حصہ لے سکتے ہیں۔

یہ واضح ہو کہ ایئر انڈیا ایکسپو 2020 کا آفیشل پارٹنر ہے۔

مفت جیتنے والے یہ ٹکٹ آپ کسی اور کو گفٹ نہیں کر سکتے۔ اس کیلئے کسی قسم کی رقم بدلے میں نہیں مل سکتی۔

یہ قرعہ اندازی بھارتی پویلین میں کونسل جنرل ڈاکٹر امان پوری کی موجودگی میں ہوئی۔ ٹاٹا سنز اینڈ کمپنیز اور ایئر انڈیا کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button