متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : ہم مستقبل میں کہاں اور کیسے محفوظ رہیں گے؟

خلیج اردو
31 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے اندرونی تعاون اور ڈائریکٹر جنرل ایکسپو 2020 دبئی ریم الہاشمی کا کہنا ہے کہ عالمی طور پر آبادی میں اضافہ ایک بہت بڑا چیلنج بنتا جارہا ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی رہنماؤں، ماہرین اور شہریوں کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ہمیں مستقبل کیلئے رہائش گاہوں میں منتقل ہونے، تعمیر کرنے، اسے استعمال کرنے اور رہنے کے طریقوں کو کیسے تبدیل کرنا ہے۔

2050 تک دنیا کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی کے شہروں میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کیلئے تخمینہ لاگت تین بلین غیر رسمی بستیوں کی تعمیر کا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک جاری رہنے والا شہری اور دیہی ترقی کا ہفتہ اور ایکسپو 2020 کے انفراسٹرکچر ڈیجیٹلائزیشن پارٹنر سیمنز، اقوام متحدہ کے ہیبیٹیٹ اور آغاز خان ڈیوویلپمنٹ نیٹ ورک معاشرے کو خوشحالی کے تعمیراتی بلاکس کے طور پر دریافت کرے گا کہ ہم کیسے ہمارے مستقبل کی رہائش گاہوں کو پائیدار بنا سکتے ہیں۔

شہروں اور کمیونٹیز کو وسائل تک بلا تعطل رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ شدت اختیار کر رہا ہے اور اس چیلنج سے صرف تعاون اور خیالات کے تبادلے سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔

الہاشمی نے کہا کہ اس بات کا مشاہدہ کرنے کہ شہر کیسے بنتے ہیں اور یہ کن کو خدمات فراہم کرتے ہیں، اس بات کا اندازہ ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی ڈسٹرکٹ میں ہوگا جہاں ایکسپو اپنے شناخت اور عوام پر مرکوز مستقبل کے سمارٹ سٹی کا خاکہ پیش کرے گی۔

اس کیلئے دیہی برادریوں کو بھی توجہ میں لایا جائے گا جس میں مقامی معلومات اور انوویشن کو بروئے کار لانے اور جامع انفراسٹرکچر اور خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے گا – ٹرانسپورٹ اور ہاؤسنگ سے لے کر صاف توانائی تک رسائی اور سبز عوامی مقامات تک کسی کے پھیچے نہ رہ جانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزارت مملکت ریم الہاشمی کا کہنا ہے کہ محفوظ اور قابل استطاعت گھروں تک رسائی ہر طرح کے علاقوں میں رہنے والوں کا بنیادی حق ہے خواہ وہ شہر میں ہوں یا دیہاتوں میں ، قانونی طور پر آباد ہوں یا غیر قانونی آبادیوں میں ، انہیں محفوط رہائش گاہ فراہم کرنا بنیادی حق ہے۔

ایکسپو 2020 میں شہروں کا عالمی دن دبئی کی ایگزیکٹو کونسل اور یو این ہیبی ٹیٹ کے اشتراک سے 31 اکتوبر کو شہری اور دیہی ترقی کی شروعات کرے گا۔۔ یہ تقریب شہری لچک پر توجہ مرکوز کرنے ، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں اور پائیدار فن تعمیر اور سمارٹ سٹی کی ترقی کو دریافت کرنے اور دبئی کی اپنی کامیابی کی کہانیوں کو بیان کرتا ہے۔

مباحثوں کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی سعید الطائر اور ایکسپو 2020 دبئی کے آفیشل سسٹین ایبل انرجی پارٹنر ہوں گے۔ ویسم لوٹہ سی ای او اسمارٹ دبئی گورنمنٹ اسٹیبلشمنٹ، ڈاکٹر شپرا نارنگ سوری چیف آف اربن پریکٹس برانچ، یو این ، ڈیوڈ ہوپنگ، سی ای او، سمارٹ انفراسٹرکچر سلوشنز اینڈ سروسز، سیمنز اور احمد اور راشد بن شبیب، اماراتی شہری جو عصری شہری مقامات پر اپنے خیالات کیلئے مشہور ہیں۔

3 نومبر کو انکلوسیو سٹیز ایونٹ کے ایک حصے کے طور پر یو این ہیبیٹیٹ کچی آبادیوں اور غیر رسمی بستیوں تک آخری میل کی ترسیل کیلئے ایک روڈ میپ بھی پیش کرے گا جو کہ اپنے شراکتی کچی آبادیوں کو اپ گریڈ کرنے کے پروگراموں کے ذریعے بنائے گئے علم اور سیکھنے پر مبنی ہے۔

دبئی ایگزیبیشن سینٹر ایکسپو 2020 دبئی میں شہری اور دیہی ترقی کے شعبے میں نئی ​​ٹیکنالوجیز، پیشرفت اور مستقبل کے کاروبار کے مواقع پر روشنی ڈالے گا جو حکومتوں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کو علم بانٹنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دے گا۔

عالمی مجلس کے دو اہم ایونٹس سمارٹ اور پائیدار شہروں کے بارے میں مختلف نقطہ نظر پیش کریں گے۔ 3 نومبر کو اسمارٹ سٹیز سے زیادہ اسمارٹ شہریوں کی مجموعی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کیلئے کم تکنیکی طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں مقررین بشمول ویسم لوٹاہ، پروفیسر میتھیاس فنگر، ہیڈ انوویٹیو گورننس آف لارج اربن سسٹمز اور سنجیو کھوسلہ سینئر نائب صدر شامل ہیں۔

4 نومبر کو نیچرل سٹیز بڑھتے ہوئے شہروں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کیلئے شہری جگہوں پر فطرت کا جائزہ لیں گے جس میں مقررین بشمول دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل داؤد الحاجری ، بانی ڈائریکٹر ڈبلیو او ایچ اے اور ایکسپو 2020 دبئی میں سنگاپور پویلین کے معمار وونگ من سم ، مشہور ایکسپو 2020 انٹری پورٹلز کو ڈیزائن کرنے والے آصف خان اور جارج پیریز جارامیلو، آرکیٹیکٹ، شہری منصوبہ ساز اور سابق ڈائریکٹر پلاننگ، میڈلین، کولمبیا شامل ہیں۔

ہفتے کے دوران ہونے والے 25 سے زیادہ ایونٹس کے علاوہ ایکسپو 2020 زائرین کو ایکسپو 2020 ایپ کے ذریعے خصوصی طور پر تیار کردہ، خود رہنمائی والے ٹورز کے ساتھ اپنی رفتار سے دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مستقبل کے شہر متعدد کنٹری پویلینز پر آکر احتتام پزیر ہوتا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح جدید مواد، سمارٹ ٹیکنالوجی اور بڑے ڈیٹا کا استعمال شہریوں کو محفوظ، صحت مند، خوش اور زیادہ نتیجہ خیز بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button