متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی کا مفت ٹکٹ ، اہلیت کا معیار کیا ہے؟

خلیج اردو
18 ستمبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی اس سال کا دنیا کی سب سے بڑی کاروباری تقریب ہوگی۔ اسے شروع ہونے میں دو ہفتوں سے بھی کم دن لگے ہیں۔ یہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے سیاحوں کو لے آئیں گے۔

چھ مہینے دورانیے پر مشتمل ایونٹ یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی جس کیلئے expo2020dubai.com پر انلائن ٹکٹ دستیاب ہیں۔

ٹکٹ کی قیمت اور متعلقہ سہولیات کی بنا پر اسے تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ عالمی طور پر سو سے زیادہ مارکیٹوں میں پچیس سو سے زیادہ مجاز ریٹیلرز اور انلائن ٹریول ایجنٹ کے پاس دستیاب ہیں۔

کچھ سیاحوں کو کو مفت اعزازی ٹکٹ بھی ملیں گے۔ ذیل میں ان لوگوں کی فہرست ہے جو ایکسپو 2020 دبئی میں مفت داخلے کے اہل ہوں گے۔

خصوصی افراد ، 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے سیاح ، 18 سال سے کم عمر کے بچے ، دنیا کے کسی بھی تعلیمی ادارے سے درست شناخت رکھنے والے طلباء ، ایمریٹس ایئرلائن کے مسافر جو دبئی جا رہے ہو اور وہ چھ گھنٹے سے زیادہ یہاں ٹرانزٹ کررہے ہوں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button