متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020: آر ٹی اے کے اس مقابلے میں حصہ لیں اور مفت پاس اور کیمرے جیتنے کا موقع حاصل کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ایکسپو 2020 کی اوپنگ کے لیے دبئی کے محکمہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ (آر ٹی اے) نے فوٹو گرافی کے ایک مقابلے کا آغاز کیا ہے۔ جس میں شرکت کرنے والے افراد کو دبئی ایکسپو میں داخل ہونے کے لیے مفت پاس اور کیمرے جیتنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اس مقابلے میں شرکت کو آسان بنانے کے  لیے اس مقابلے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

پہلے مرحلے میں پبلک ٹرانسپورٹ کا دن منایا جائے گا جو اکتوبر میں شروع کیا جائے گا۔ تاکہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے کہ وہ اپنے مقامات سے ایکسپو سائٹ تک سفر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتخاب کریں۔ یہ سفر دبئی میٹرو کے روٹ 2020 اور ایکسپو رائیڈرز پر محیط ہے۔

مقابلے کا دوسرا مرحلہ نومبر میں شروع کیا جائے گا۔ شرکاء کو چاہیے کہ وہ ایکسپو کے مقام پر سفر کرتے ہوئے شہر کے اہم اور دلکش مقامات کو شوٹ کریں۔ یہ مرحلہ تعمیر شدہ روڈ نیٹ ورکس، فلائی اوورز اور سروس روڈز پر مرکوز ہے۔

تیسرا مرحلہ جنوری میں شروع کیا جائے گا اور فوٹو گرافی مقابلے کے آخری مرحلہ ہوگا۔ یہ مرحلہ سیاحوں کے لیے کھولے گئے سیاحتی مقامات پر توجہ مرکوز کرتا ہے ، جہاں سیاح ثقافتی دورے کر سکتے ہیں اور سیاحتی مقامات اور عالمی معیار کے مالز کا مزہ لے سکتے ہیں۔

اس مقابلے میں متعدد سوشل میڈیا اسٹارز حصہ لیں گے جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس مقابلےکے مختلف مرحلوں کے بارے میں اعلانات کریں گے۔

آر ٹی اے میں کارپوریٹ ایڈمنسٹریٹیو سپورٹ سروسز سیکٹر ، مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر ، روداہ المہریزی نے بتایا کہ "مقابلہ روٹ 2020 کا استعمال کرتے ہوئے ایکسپو سائٹ کے لیے سفر کے دوران ویڈیو کلپ یا تصاویر لینے پر مبنی ہے۔ اور اس ویڈیو کلپ یا تصاویر کو #EnRouteExpo2020 ہیش ٹیگز کے ذریعے شیئر کرنے پر مبنی ہے۔ مقابلے کی اہم شرائط یہ ہے کہ مسافروں کی رازداری کا احترام کرنے اور نقل و حمل کے قواعد کی پابندی کے لیے سیلفی اسٹک یا فوٹو گرافی کی ٹارچ استعمال کیے بغیر تصویر کو پورٹیبل کیمرے کے ذریعے کھینچنا ضروری ہے۔ اور اس مقابلے میں جیتنے والوں کو ایکسپو میں داخل ہونے کے لیے پاس اور کیمرے انعام میں دیے جائیں گے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button