متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : آپ فل اسکیل پوڈ ریپلیکا میں ہائپر لوپ مسافر بن سکتے ہیں

خلیج اردو
27 ستمبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی میں ایک فل اسکیل ہائیرلوپ کارگو پوڈ اور کٹ اوے پسنجر پوڈ کو ڈی پی ورلڈ فلو پویلین پر آویزاں کیا جائے گا۔

ورجن ہائیپرلوپ کے مطابق سیاح کمرشل کارگو اور ریپلیکا دیکھیں گے جو دس میٹر لمبا ہے۔ وہ اس کے اندر بیٹھنے کا موقع پائیں گے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ مستقبل کیلئے ہائپرلوپ کا سفر کیسا رہے گا۔

سیاحوں کو ٹیکنالوجی اور اس کے مستقبل پر اثرات سے پتہ چلے گا۔ پوڈز کے اردگرد ڈسپلے ، ویڈیوز اور ماڈل دیکھنے میں نظر آئیں گے۔

سی ای او اور ورجن ہائپر لوپ کے شریک بانی جوش گیگل نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح ورلڈ ایکسپوز انتہائی جدید ایجادات کا آغاز کر رہی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہےکہ سیاح دور کے مستقبل کا تصور کر سکیں گے جس میں وہ خلیجی خطے اور اس سے آگے کے تجارتی ہائپر لوپ سسٹم کے مسافر ہوں گے۔

فلو پویلین ایکسپو 2020 یکم اکتوبر کو شروع ہوگا اور 31 مارچ 2022 تک ہوگا۔ یہ روزانہ صبح دس بجے کھلے گا۔

جیپاس ریچارج ایبل ایمرجنسی ال ای ڈی لائٹ (قیمت صرف 40 درہم) :

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button