متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی :430 مختلف لوکیشنز سے دبئی میں ہونے والی آتشبازی کو لائیو دکھایا جائے گا

خلیج اردو
29 ستمبر 2021
دبئی : دبئی ایکسپو 2020 کا شاہکار ایونٹ پوری دنیا میں متحدہ عرب امارات کے مختلف 430 مقامات سے لائیو دیکھایا جائے گا جہاں دیکھنے والوں کو ان کی آسانی کیلئے وہ جہاں چاہیئے اس بہترین تقریب کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں گے۔

ایکسپو کے پہلے روز پورے دن کے موقع پر یکم اکتوبر کو تین شاندار آتش بازیوں کی نمائش بھی کی جائے گی جو کہ وبائی امراض کے آغاز کے بعد منعقد ہونے والا سب سے بڑا عالمی ایونٹ ہے۔

جمعرات 30 ستمبر کو افتتاحی تقریب ہوگی ۔ منتظمین نے قوم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے اور سب کو دعوت دی کہ وہ دبئی ، متحدہ عرب امارات اور پورے خطے کیلئے اس اہم موقع کو منانے کیلئے اکٹھے ہوں۔

ایئرپورٹ اور شاپنگ مالز سے لے کر ہوٹلوں اور دیگر نشانات تک کی جگہوں پر اسکرینیں لگائی جائیں گی جو ناقابل یقین موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس پر مبنی ہوگی۔

دنیا کے کسی کھونے سے بھی ناظرین مقامی وقت ساڑھے سات بجے اسے virtualexpo.world اور ایکسپو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button