متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 میں مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز ، یادگار کی نقاب کشائی کر دی گئی

خلیج اردو
یکم اکتوبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی کی نے اس میگا ایونٹ کو ممکن بنانے والے مزدوروں کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کی ہے۔ ایکسپو کی جگہ پر ایک یادگار کا افتتاح کیا گیا ہے جہاں مختلف ممالک سے دو لاکھ سے زائد مزدوروں کی محنت کا جشن منایا گیا ہے۔

مزدوروں کا یادگار جسے لندن میں مقیم معروف آرکیٹک آصف خان نے بنایا ہے۔ اس پر ہر اس مزدور کا نام پتھر کی ساخت کے مانند کشید کر درج ہے۔

چاند گرہن میں چاند کی تبدیلی سے متاثر ہو کر سلنڈر کی شکل کے یہ مینار نما کالم روایتی سائنس کارٹوگرافی اور اسلامی دنیا کے فلکیات میں نظر آنے والی عمدہ انجینئرنگ کا بھی حوالہ دیتے ہیں۔

کالونیڈ ایک سنگل بلاک سے کاٹے گئے کالموں پر مشتمل ہے جو ایکسپو کے جوبلی پارک کے مرکزی داخلے راستے کے ساتھ واقع ہے۔ یہ باہمی تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو متحدہ عرب امارات میں گہری جڑیں رکھتا ہے اور ایکسپو 2020 کے وژن اور اخلاقیات کی بنیاد رکھتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور ڈائریکٹر جنرل ایکسپو 2020 دبئی نے اس یادگار کی نقاب کشائی کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button