خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی میں ایفل ٹاور کی سیڑھی کی نقاب کشائی

خلیج اردو: ایکسپو 2020 دبئی کے الفرسان پارک میں ہونے والی تقریب میں اصل ایفل ٹاور کی سیڑھیوں کے ایک حصے کی نقاب کشائی کی گئی ۔ ایکسپو 1889 پیرس میں ایفل ٹاورکو کھولنے کے موقع پر سیڑھی کے اس حصے کو فرانس کے اس شہرہ افاق تاریخٰ ٹاور کی چوٹی پر چڑھنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا چار سال بعد سیڑھیوں کی جگہ لفٹ لگادی گئی تھی۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق، سفر اور دریافتوں کے عزم کے ساتھ ، یہ سیڑھی ایک ٹی ہاؤس، جینیٹ پیرس کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی میں لئی گئی ہے، اس ٹی ہاوس نے ایفل ٹاور کے افتتاح کے موقع پر اپنے مشروبات پیش کیے تھے۔ ایکسپو 2020 دبئی کا پروجیکٹ معروف اماراتی شاعر، مصنف، فلسفی اور ایکسپلورر محمد صالح ال گرگ کے لیے وقف ہے، جو 8 نومبر 2020 کو انتقال کر گئے، اور جن کی نظمیں اور کہاوتیں متجسس ذہنوں کو متاثر کرتی رہیں۔ دبئی کیئرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق القرق، دبئی میں فرانس کی قونصل جنرل ناتھالی کینیڈی، ایکسپو 2020 دبئی کے چیف ڈویلپمنٹ و ڈیلیوری آفیسر احمد الخطیب، جینیٹ پیرس کے صدر ماچیکو گوزن، ایکسپو 2020 دبئی میں جاپان پویلین کے سیکرٹری جنرل یابوناکا آئیکو اور دیگر نے فرانسیسی انجینئر گستاو ایفل کی اس یادگار کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ افتتاح کے موقع پر ایک تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے، القرق نے بتایا کہ ایک خاندان کے طور پر، فرانسیسی حکومت کے ساتھ ہمارا تعلق 36 سال پرانا ہے۔ یہ 1964 میں ایفل ٹاور پر میرے والد کی اپنے بہترین دوست کے ساتھ لی گئی تصویر ہے۔ میرے والد فرانس سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے 80 کی دہائی میں وہاں ایک جگہ خریدی، جہاں سے انہوں نے عمارت کی بالکونی میں بیٹھ کر اپنی شاعری اور مضامین لکھے۔ کینیڈی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ وہ الوصل گنبد کے بالکل پاس ایفل ٹاور کا ایک حصہ دیکھ کر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں – یہ سفر، دریافت، جدت اور آفاقی اقدار کی علامت ہے جو آج داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ اس موقع پرالخطیب نے کہاکہ ایفل ٹاور کی سیڑھی کو ایکسپو میں لانے اور اس کی نمائش کرنا واقعی بہت خوشی کی بات ہے ۔ اگر آپ پائیداری کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو یہ تاریخ کا ایک ٹکڑا ہے جو اب آرٹ کا بھی ایک نمونہ ہے۔ اسکو پیرس سے لے کر بہت ساری جگہوں پر لے جایا گیا، اوریہ اب دبئی میں ہے۔ یہ تمام عالمی نمائشوں کی اقدار کی بہترین نمائندگی کرتا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button