متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020 میں آنے والے ویزٹرز کو ویکسینیشن کا ثبوت یا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی

خلیج اردو آن لائن:
دبئی ایکسپو2020 آرگنائز رز کی جانب سے بدھ کے روز دبئی ایکسپو میں آنے والے سیاحوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سیفٹی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
دبئی ایکسپو میں آنے والے سیاحوں کو اپنے ملک کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا یا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ فراہم کرنا ہوگی۔ مزید برآں، کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ ویزٹ سے پہلے 72 گھنٹوں سے پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
مزید برآں، دبئی ایکسپو 2020 کے ایسے ٹکٹ ہولڈرز جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی اور انہوں نے دیے گئے وقت کے اندر کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کروایا انہیں ایکسپو 2020 کی سائٹ کے قریب واقع ایگزامینیشن سنٹر کا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ سہولت جلد ہی دبئی کے باقی تمام طبی مراکز پر بھی دستیاب ہوگی۔ ایکسپو ویب سائٹ کے مطابق ایکسپو 2020 کی کار آمد، ایک روزہ یا ملٹی انٹری ٹکٹ دیکھانے پر طبی معائنہ مفت کیا جا ئے گا۔
یاد رہے کہ دبئی ایکسپو کے جامع منصوبے میں اپنےملازمین، ایکسپو میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی ملازمین اور دیگر کانٹریکٹرز اور سروسز فراہم کرنے والے ملازمین کی لازمی ویکسینیشن شامل ہے۔
مزید برآں، ایکسپو 2020 کی سائٹ کے اندر بھی کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ جیسا کہ ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا۔
یاد رہے کہ دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوگی اور 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button