متحدہ عرب امارات

ایکسپو سٹی دبئی کی رونقیں: الوصل گنبد میں روزانہ مفت شوز، نیا فاؤنٹین اور بہت کچھ جس کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے

خلیج اردو
دبئی: یہ ہے الوصل پلازہ جہاں ایکسپو 2020 دبئی کو جگمگاتا ہوا آپ نے دیکھا اور گویہا یہ دبئی کا دھڑکتا دل ہو جس نے عالمی ایونٹ کے دوران چھ ماہ ہر رات اپنی شان و شوکت سے ہزاروں سیاحوں کو اپنی سحر میں مبتلا کیے رکھا۔

ایکسپو سٹی دبئی کے آغاز کے ساتھ سیاح الوصل پلازہ میں شوز کے عجوبے کو مفت میں انجوئے کر سکتے ہیں۔ پروجیکٹر شام کو روشن ہوجاتے ہیں۔ ہر بدھ، جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چار شوز منعقد ہوتے ہیں۔ پہلا شو شام 6.15 بجے ، مغرب کی اذان کے بعد شروع ہو جاتا ہے جو کہ ایکسپو سٹی دبئی کا گنبد کو دن کے موڈ سے نائٹ موڈ میں تبدیل کرنے کا طریقہ ہے۔ رات کا آخری شو 11 بجے ہوتا ہے۔

الوصل ایواکنگ کے نام سے یہ پروجیکشن شو الوصل پلازہ میں اندرون خانہ تخلیقی ٹیم نے تیار کیا ہے جس کی قیادت آمنہ ابولہول کر رہی ہیں۔ یہ شو سب سے زیادہ مقبول میں سے ایک ہے اور اسے دیکھنے والوں میں پسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔

پلازہ میں بیٹھنے کی اضافی جگہیں

یہ ان سیاحوں کے لیے خوشخبری ہوگی جو آرام دہ اور پرسکون الوصل گنبد پر وقت گزارنا اور آرام کرنا پسند کرتے ہیں کہ مزید سیاح کے بیٹھنے کے لیے اضافی بیٹھنے کی جگہیں موجود ہیں۔ یہ ایکسپو 2020 دبئی کے دوران بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

سائٹ پر الوصل کے اسٹریٹجک مرکزی مقام کی وجہ سے مہمان فطری طور پر اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ پلازہ ایک آرام دہ جگہ بن گیا ہے جہاں لوگ جمع ہوتے ہیں جس میں کل تین ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button