خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایکسپو سٹی دبئی کھلے آسمان اور ستاروں تلے مفت میں فلمیں دکھائے گا

خلیج اردو: اس ہفتے کے آخر میں، دبئی ایکسپو سٹی جوبلی پارک میں ایک بڑی اسکرین پر فلمیں دکھا رہا ہے۔ اور یہ تجربہ عوام کیلئے مکمل طور پر مفت ہے، لیکن یہاں ایک بات کہ – رسائی پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہے۔ اگر آپ اس موقع سے محروم نہیں رہنا چاہتے ہیں تو جلد ہی پنڈال پر پہنچیں اور جگہ حاصل کریں۔

لان کے ایک بڑے انتظام میں 500 سے زیادہ سٹنگ بیگز، اور 50 میزیں ہیں جو 6 فٹ تک بڑی ہیں اور چھ زائرین کو ایڈجسٹ کر سکتی ہیں۔ زائرین ستاروں کے نیچے آرام دہ تجربے کے لیے اپنی پکنک کرسیاں اور کمبل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

بچوں کے لیے خصوصی فلمیں خصوصی اسکریننگ میں دکھائی جائیں گی۔ مزید یہ کہ، اسکریننگ میں پالتو جانوروں کو بھی اجازت دی جاتی ہے، جس سے یہ پورے خاندان کے لیے بہترین دن ہوتا ہے۔

اسنیکس جیسے پاپ کارن، ناچوز اور بہت کچھ اس انوکھے تجربے پر دستیاب ہوں گے، جو 10 فروری بروز جمعہ سے اتوار، 12 فروری تک شیڈولڈ ہے جسمیں روزانہ دو فلمیں دکھائی جائیں گی۔

جمعہ، فروری 10:ٹوائے سٹوری 1، وقت – شام 6.30 بجے؛ فلم بلیک پینتھر، وقت – رات 8.30 بجے

ہفتہ، فروری 11: فلم فائنڈنگ نیمو ، وقت – شام 6.30 بجے؛ فلم بلیک پینتھر وکنڈا فارویور، وقت – رات 8.30 بجے

اتوار، فروری 12: فلم لوکا، وقت – شام 6.30 بجے؛ فلم جولی اینڈ جولیا، وقت – رات 8.30 بجے

تمام فلموں پر عربی سب ٹائٹلز ہوں موجود گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button