خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایکسپو دبئی نے کرونا سے بحالی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دی:ثانی الزیودی

خلیج اردو: وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کہا ہےکہ ایکسپو 2020 دبئی نے COVID-19 وباء سے بحالی کے عمل کو تیز کرکے معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انکا ملک قومی قیادت کی حمایت اور ہدایات کی روشنی میں وباء کے بعد کے دور کی طرف مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایکسپو 2020 دبئی کی اہمیت کا مشاہدہ کیا جس کی بنیاد ڈائیلاگ اور شراکت داری اور ذہنوں اور ثقافتوں کو جوڑنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے عالمی تشخص خاص طور پر معیشت، ترقی اور خوشحالی کو مزید فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں 24 ملین افراد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی نے حکومتی اداروں، نجی شعبے کی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے لیے مستقبل کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور پائیدار شراکت داری قائم کرنے کے لیے اس کی تخلیق کردہ رفتار سے فائدہ اٹھانے کا ایک بے مثال موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایکسپو 2020 دبئی کی جگہ کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مستقبل کے شہر میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسکے علاوہ بین الاقوامی ایونٹ کی سہولیات کوتعلیم، موسمیاتی تبدیلی، صحت، خوراک اور ثقافتی کشادگی جیسے مسائل میں استعمال کیا جائے گا۔ ایکسپو 2020 دبئی کی کامیابی سے غیر ملکی تجارت کے شعبے کو حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کے لیے ایک کامیابی ہے جس نے ایک ترجیحی کاروباری مقام کے طور پر اپنے قد کو مضبوط کیا، دوسرے ممالک کے ساتھ شراکت داری قائم کی اور اسےبین الاقوامی مارکیٹ کیلئے کھول دیا۔ متحدہ عرب امارات کی غیر تیل کی غیر ملکی تجارت 2021 میں 1.9 ٹریلین درہم رہی جو کہ 2020 کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔اس دوران غیر تیل کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار 354 ارب درہم کی مالیت کو عبور کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button