متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو :13دن میں صحرا کا 640 کلومیٹر سفر

خلیج اردو 22 دسمبر 2021

دبئی:اونٹ پر صحرا میں 13 دن سفر کرنے کے بعد آخر کار ٹریکرز کا ایک گروپ دبئی ایکسپو 2020 میں پہنچ گیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔چھ سو چالیس کلو میٹر کے تھکا دینے والے سفر کے باوجود ٹریکرز کے گروپ کا حوصلہ بلند بلند تھا۔ایک سوار نے کہا کہ ہم نے کر دیکھایا۔

 

حمدان بن محمد ہیریٹیج سنٹر کے زیر اہتمام اونٹوں پر اس سفر میں 21 ممالک کے 29 شرکاء نے حصہ لیا جن میں اسپین،امریکا،برطانیہ،جرمنی، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔شرکا میں ایک جرمن ماں اور بیٹی کی جوڑی بھی شامل تھی۔جرمن خاتون پولن پیسکر نے کہا کہ صحرا کے سفر میں بہت زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔آپ جیسے ہی سفر کرتے ہیں تو اونٹ آپ کی ذمہ داری بن جاتا ہے جبکہ اس سفر میں میری بیٹی اور اس کے اونٹ کی ذمہ داری بھی مجھ پر تھی۔

 

ٹریکرز کو اس سفر کے دوران اپنے اونٹوں کی خاص دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے۔سفر کے دوران اونٹوں کو کھجوریں کھلانا اور وقتا فوقتا پانی فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے۔پولن نے کہا کہ ٹریک کی مشکل اونٹ کے ساتھ تعلق پر منحصر ہے جونہی آپ کا تعلق اپنے اونٹ کے ساتھ بن جاتا ہے تو آپ کا سفر آسان ہو جاتا ہے۔مجھے اس عمل میں چار دن لگے۔

 

سواروں نے 9 دسمبر کو ابوظہبی کے صحرائے لیوا میں اپنے مشکل سفر کا آغاز کیا اور سعودی عرب کی سرحد کی جانب روانہ ہوئے۔اس کے بعد ٹریکٹرز کا قافلہ العین کی طرف بڑھا اور 21 دسمبر کو اپنی منزل دبئی ایکسپو 2020 پہنچا۔

 

ٹریکرز نے اپنے سفر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر پچاس کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ٹریکرز نے اس سفر کو مشکل مگر خوشگوار قرار دیا۔
Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button