متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020:شیخ محمد بن راشد المکتوم کی روس اور ازبکستان کے رہنماوں سے ملاقاتیں

خلیج اردو 10 دسمبر 2021

دبئی:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ایکسپو 2020 میں روس اور ازبکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ایکسپو 2020 میں روس کے پویلین کے دورہ کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد نے روسی فیڈریشن کونسل آف فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا مٹویناکو سے ملاقات کی۔ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور روس کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں  نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔شیخ محمد نے دبئی ایکسپو 2020 میں میں روس کی شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔شیخ محمد بن راشد المکتوم نے روسی پویلین کے مخلتف حصوں کا مشاہدہ بھی کیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم  نے ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر بیرونی تجارت سردور عمرزاکوف سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر شیخ محمد نے کہا کہ ازبکستان وسطی ایشیائی خطے میں متحدہ عرب امارات کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔انہوں نے ازبکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ازبکستان کے عالمی لاجسٹک پاسپورٹ کا رکن بننے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
شیخ محمد نے ازبکستان کے پویلین کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ازبکستان کے نائب وزیر اعظم عمر زاکوف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹیجک شراکت داری پر روشنی ڈالی۔۔

ان دوروں کے دوران شیخ محمد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم،دبئی سول ایوی ایشن کے چئیرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم اور دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم بھی موجود تھے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button