متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بیلجئیم کے بادشاہ سے ملاقات کی،دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ایکسپو 2020 میں بیلجئیم کے بادشاہ فلپس سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماوں نے متحدہ عرب امارات اور بیلجئیم کے مابین تعلقات اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا سمیت دیگر بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماوں کی ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button