متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

ایکسپو دبئی میں سیاحت کا نیا دور شروع کرنے میں کردار ادا کررہی ہے

خلیج اردو: ایکسپو 2020 دبئی انٹری پورٹل کے افتتاح کے ذریعے اہم اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں نے دبئی کی سیاحت کی صنعت کے لیے نئے دور کے دروازے کھول دیے ہیں۔ دبئی کے محکمہ سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ (ڈی ٹی سی ایم) کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید الماری نے اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر ایکسپو 2020 دبئی کے ٹاورنگ انٹری پورٹل کے افتتاح میں حصہ لیا۔ ایکسپو پورٹل کا روزانہ علامتی افتتاح اس پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا کو ایکسپو 2020 دبئی میں خوش آمدید کہنا ہے۔ مختلف مقامی شعبوں اور اداروں، اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کی طرف سے ادا کیے جانے والے اہم کردار کے اعتراف اور تعاون کی حقیقی روح میں ایکسپو 2020 دبئی کے دیگر دو موضوعاتی اضلاع میں بھی اسی طرح کے انٹری پورٹل قائم کیے گئے ہیں۔ 190 سے زائد ممالک اور تمام شعبہ ہائے زندگی اور عمر کے لوگوں کی شرکت کے ساتھ ایکسپو دبئی کی سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے اورعالمی سطح پرکثیر الثقافتی شہر کی پوزیشن کو مزید تقویت دی ہے۔ ایکسپو ایونٹ میں شرکت کرنے والے اور دنیا بھر سے اس نمائش کو دیکھنے والے لاکھوں لوگوں کو دبئی کا بہتر تشخص پہنچانے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button