متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020:شیخ محمد کی اسکول کے بچوں سے ملاقات،ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات کے حکمران عوام کے ساتھ گھل ملنے کا کوئی موقع نہیں گنواتے۔یہی وجہ ہے کہ نہ صرف متحدہ عرب امارات کی عوام بلکہ دیگر ممالک سے آنے والے سیاح بھی انکی تعریف کرتے ہیں اور انکے لئےاچھی رائے رکھتے ہیں۔

دبئی ایکسپو 2020 میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔آج دبئی کے ایک اسکول کے بچوں کو اس وقت ایک بڑا سرپرائز ملا جب ایکسپو 2020 کے دورے کے دوران دبئی کے حکمران شیخ مھمد بن راشد المکتوم اچانک ان کے درمیان آگئے۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کی جانب سے سشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ محمد بن راشد المتوم بچوں کے ساتھ گفتگو کررہے ہیںاور انکے ساتھ تصاویر بھی بنوا رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جیسے ہی بچے شیخ محمدکو اپنی طرف آتا دیکھتے ہیں وہ خوشی سے چیخنے لگ جاتے ہیں اور ان کی جانب ہاتھ ہلانا شروع کردیتے ہیں۔شیخ محمد کے ہمراہ تصاویر بنواتے وقت چھوٹے بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم چھوٹے بچوں سے بہت شفقت کرتے ہیں۔گزشتہ ہفتے بھی انہیں ایکسپو 2020 کی سیر کرنے آئے بچوں کے ایک گروپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر شئیر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ شیخ محمد  نیچھے جھک کر اپنے ایک ننھے پرستار کی بات بڑے غور سے سن رہے ہوتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے ایک ننھے بچے کی انکے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش بھی پوری کی تھی۔

گزشتہ برس اکتوبر میں بھی انہوں نے ایک روتے ہوئے بچے کی ان سے ملنے کی خواہش ہوری کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button