متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن: ایکسپو 2020 میں شاندار آتشبازی اور موسیقی سمیت بہت کچھ ہوگا

خلیج اردو 25 نومبر 2021

دبئی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے ایکسپو 2020 آنے والوے مہمانوں کی تفریح کیلئے مخلتف تقاریب کا انعقاد کرنے جارہاہے۔چار روز تک جاری رہنے والی تقریبات میں شاندار آتشبازی سمیت ڈیڑھ سو سے زائد فنکار مخلتف سرگرمیوں کے ذریعے آنے والے سیاحوں کو محظوظ کرینگے۔

 

ایکسپو 2020 کی ایگزیگٹو کریٹیو ڈائریکٹر آمنہ ابوالہول نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پہلے روز ایکسپو کا دورواہ کھولنے سے لیکر آخری روز دروازہ بند ہونے تک آنے والے لوگ بہترین طریقے سے جشن منائیں۔

 

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کا آغاز دو دسمبر کو الوصل پلازہ کے اسٹیج آف نیشنز پر پرچم کشائی کی تقریب سے ہوگا جس میں دنیا بھر سے آئے بچے متحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ بڑھیں گے۔آمنہ ابوالہول نے کہا کہ ایکسپو میں ہر دن اور ہر گھنٹے آنے والوں کیلئے ایک نیا سرپرائز ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی بھی ملک اپنی قومی دن کی تقریبات پوری دنیا کے ساتھ ملکر منائے گا۔

 

گھوڑوں اور مارچنگ بینڈ پر مشتمل ایک شاندار پریڈ بھی ہوگی۔ سیاحوں کو گولڈں جوبلی کی تقریبات براہ راست دیکھنے کیلئے ایکسپو جوبلی اسٹیج اور دبئی ملینئیم ایمفی تھیٹر پر مدعو کیا گیا ہے۔دبئی ملینئیم ایمفی تھیٹر میں متحدہ عرم امارات کی ثقافت کو اجگر کرنے کیلئے ایک پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا جس کے بعد رات آٹھ بجے شاندار آتشبازی بھی ہوگی۔ساڑھے آٹھ بجے مشہور اماراتی فنکارہ عیدہ المنہالی اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی۔

 

ایکسپو میں 50سالہ تقریبات دیکھانے کیلئے مخلتف مقامات پر بڑی اسکرینیں بھی نصب ہوں گی۔آمنہ ابوالہول کے مطابق ان تقریبات میں 95 ممالک حصہ لے رہے ہیں جو اسکی خاص بات ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ آنے والے سیاح ان تقریبات کو بہت زیادہ انجوائے کرینگے۔

 

ایکسپو منتظمین کے مطابق تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ایک لاکھ بیس ہزار افراد نے  45 درہم میں ملنے والی نومبر ویک ڈے پاس کی آفر سے فائدہ اٹھایا۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button