متحدہ عرب امارات

دبئی: جعلی پولیس والے بن کر 1 ملین درہم سے زائد رقم لوٹنے والا گروہ 7 گھنٹوں میں گرفتار

خلیج اردو آن لائن:
جعلی پولیس والے بن کر 1 اشاریہ 4 ملین درہم لوٹنے والے چار افراد پر مشتمل گروہ کو دبئی پولیس نے 7 گھنٹوں کو اندر گرفتار کر لیا۔

نائف پولیس تھانے کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جنرل طارق محمد نور تہلک نے واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چار افراد پر مشتمل گروہ خود کو پولیس والے ظاہر کر کے ایک شخص کو خالی جگہ پر لے کر گئے اور وہاں اس سے اس کی رقم اور موبائل چھین لیا۔

واقعہ کے بعد متاثرہ کی شخص نے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد مجرموں کو پکڑنے کے لیے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔

ال بیان کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ٹیم اس جگہ پر گئی جہاں مبینہ گروہ متاثرہ شخص کو لے کر گیا تھا۔ اور النہدا کے علاقے سے گروہ کے دو ممبران کو 7 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

برگیڈیئر نور نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے ملزموں کے قبضے سے 2 لاکھ 65 ہزار درہم بھی برآمد ہوئے۔ اور مزید تفتیش کے بعد ان دونوں نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے بارے میں بھی پولیس کو بتا دیا۔

جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے باقی دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ اور ان کے قبضے سے چوری کی گئی بقیہ رقم بھی برآمد کر لی۔

گرفتار کیے گئے تمام ملزمان نے رقم لوٹنے کے اقرار کر لیا ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button