متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن ، سب سے اونچے ، لمبے اور تیز ترین کے حوالے سے 5 ریکارڈ یو اے ای نے اپنے نام کر دیئے

خلیج اردو
دبئی : دنیا کی سب سے اونچی عمارت سے لے کر سب سے گہرے ڈائوینگ پول تک متحدہ عرب امارات اپنے پچاس ویں قومی دن کی سالگرہ کے حوالے سے ریکارڈ بنانے کیلئے پہچانا جاتا ہے۔

ذیل میں متحدہ عرب امارات کے پانچ ریکارڈ کی تفصیلات دی جارہی ہے۔

دبئی کی سب سے شاندار کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے سوئی کی شکل میں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت بنا ڈالی ہے جس کا نام برج خلیفہ ہے اور اس کی تعمیر 2010 میں ہوئی تھی۔

828 میٹر ( 2717 فٹ ) فلک بوس عمارت شیشے اور لوہے سے بنا ہے۔ اپنے افتتاح سے قبل اس کا نام برج دبئی تھا لیکن متحدہ عرب امارات کے صدر کو اعزاز دینے کیلئے اس کا نام برج خلیفہ رکھ دیا۔

دنیا کے سب سے بڑے فیرس وہیل ، عین دبنی جس کا افتتاح 2021 میں کیا گیا تھا۔
یہ 250 میٹر زمین سے بلند ہے اور اپنے ریم پر موجود ہے جسے عین دبئی یعنی دبئی کی آنکھ سے جانا جاتا ہے۔

اس کے 48 کیریجیز ہیں جس میں سے ہر ایک میں 40 لوگ آسکتے ہیں۔ اپنی مکمل روٹیشن مکمل کرنے کیلئے یہ 38 منٹ لیتی ہے۔

دبئی صرف ان ریکارڈ بنانے کیلئے واحد ایمریٹس نہیں۔ راس الخیمہ میں بھی دنیا کی سب سے بڑی زپ لائن موجود ہے۔

جبل جیس فلائیٹ جو 2018 میں کھول دی گئی تھی ، یہ 2,831.88 میٹر بلند ہے۔ ہجر پہاڑوں کے حدود میں پروازیں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاتی ہے۔

دبئی نے دنیا میں ایک اور ریکارڈ تب اپنے نام کیا جب 60 میٹر گہرا سویمنگ پول بنایا گیا۔ اس مین غوطہ خور ایک فرضی ڈوبے ہوئے شہر کو ایکسپلور کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے پاس دنیا کی تیز ترین رولر کوسٹر رکھنے کا ریکارڈ کا حصہ بھی ہے۔

فارمولا روسا جو کہ فارمولا ون کار کو 240 کلومیٹر (150 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے قابل ہے وہ فیراری ورلڈ تھیم پارک میں واقع ہے اور اسے نومبر 2010 میں کھولا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button