متحدہ عرب امارات

امریکی صدر جو بائیڈن کی رہائش گاہ سے مزید خفیہ دستاویزات برآمد

خلیج اردو

نیویارک:امریکی صدر جوبائیڈن کے وکیل نے بتایا ہے کہ صدر کے گھرپر محکمہ انصاف کے عہدے داروں نے 12 گھنٹے تلاشی لی جس کے بعد مزید دستاویزات ملیں ہیں۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کے وکیل کے مطابق تلاشی کے دوران ملنے والی 6 اشیا کی درجہ بندی بطور حساس مواد کی گئی جسے محکمہ انصاف کے حکام نے قبضے میں لے لیا۔ ضبط کیے  جانے والے کچھ نئےکاغذات بائیڈن کی سینیٹر شپ اورکچھ نائب صدر کے دور کے ہیں۔

 

بائیڈن نے اس صورت حال کو ایک ’معصومانہ غلطی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ پہلے بھی امریکی صدر کےگھراوردفتر سےحساس دستاویزات برآمد کی گئی تھیں جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button