متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی: فیڈرل سپریم کورٹ نے دو منشیات فروشوں کی عمر قید میں معافی کی درخواست مسترد کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی وفاقی سپریم کورٹ نے دو منشیات فروشوں کی طرف عمر قید میں معافی کی درخواست کو منسوخ کرتے ہوئے عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

دونوں مدعاعلیہان کو ایک ہوٹل سے غیر قانونی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

تفشیش اور پہلے مشتبہ شخص کے اقبال جرم کے مطابق منشیات سے بھرے 100 کیپسول اس کے معدے میں تھے۔ جس کے بعد اس نے دوسرے مشتبہ شخص کو ملنے کے لیے ہوٹل بلایا اور میٹنگ کے دوران 12 کیپسول دوسرے مشتبہ شخص کو دے دیے جبکہ باقی کیپسول اس کے معدے کے اندر موجود تھے۔

مزید برآِں دوسرے مشتبہ شخص نے بھی اقبال جرم کر لیا اور بتایا کہ وہ ملک میں کام کی تلاش میں آیا تھا۔ اور بعدازاں کیپسول خریدنے اور پھر فروخت کرنے کےلیے رضامند ہوگیا۔

دونوں کی گرفتاری کے بعد ان پر مقدمہ چلا جس میں پہلے مدعا علیہ کو عمر قید کی سزا اور 50 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی اور دوسرے شخص کو صرف عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس کے بعد دونوں نے سپریم کے کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جسے سپریم کورٹ نے منسوخ کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے انکے خلاف دستیاب واضح ثبوتوں کی وجہ سے اپیل مسترد کی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button