متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: نجی مراکز صحت کے خلاف شکایات کے اندراج کے لیے ای سسٹم لانچ کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ایک ای سسٹم لانچ کیا گیا ہے جس کے تحت یو اے ای کے رہائشی کسی بھی نجی ہسپتال یا مرکز صحت کے خلاف یا اس کے عملے کے خلاف شکایات درج کروا سکیں گے۔

شہری اس سسٹم کے تحت درج کروائی گئی اپنی شکایت کے متعلقہ کمیٹی کی جانب سے حل ہونے تک اس کے اسٹیٹس کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کر سکیں گے۔

اس ٹیکنالوجی کی لانچنگ کا اعلان وزارت صحت کی دبئی میں شروع ہونے والے جی ٹیکس ٹیکنالوجی ویک میں شرکت کے دوران کیا گیا۔

اس سسٹم کو ایک "اہم اثاثے” کا نام دیا گیا ہے۔

ہیلتھ امپاورمنٹ اینڈ کمپلائنس ڈیپارٹمںٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیسا مبارک کا کہنا تھا  کہ "نئے سسٹم سے تمام متعلقین کے لیے شکایت پر عمل درآمد آسان ہوگا”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ "یہ سسٹم معاشرے کے تمام افراد کو ثبوتوں کے ساتھ کسی بھی میڈیکل سنٹر کے خلاف شکایت درج کروانے کی سہولت فراہم کرتا ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت درج ہونے والی شکایات پر فیصلے کے لیے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

یہ کمیٹی اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ ہسپتال کی جانب سے کونسا طریقہ علاج اپنایا گیا اور پھر ایک رپورٹ مناسب کاروائی کے لیے میڈیکل لائسنسنگ کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔

مزید برآں، اس سسٹم کے تحت تمام میڈٰیکل ریکارڈ اور ٹیسٹوں کے نتائج آن لائن وزارت صحت کو ٹرانسفر کیے جا سکیں گے۔

اس سسٹم کے تحت شکایات کو میڈٰکل لائبیلیٹی اینڈ پریکٹس کنٹرول کے ساتھ منسلک کرنے سے شکایات کو حل کرنے کا عمل بہتر ہوگا۔

مزید برآں، وزارت صحت کی جانب سے اس بات کی گارنٹی دی گئی ہے کہ شکایات کے حل کے لیے شفافیت کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button