متحدہ عرب امارات

فائن الرٹ : متحدہ عرب امارات میں پولیس نے ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والے افراد کیلئے وارننگ جاری کر دی

خلیج اردو
13 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے پیدل چلنے والے حضرات کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑک پار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کا خیال رکھیں۔ تازہ ترین انتباہ میں پیدل چلنے والے افراد کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ وہ مختص کردہ راستوں سے ہی سڑک پار کریں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ چوکوں پر ٹریفک سگنل کو بھی فالو کیا جائے۔ نئی مہم کو سیفٹی پاتھ کا نام دیا گیا ہے جس میں عوام کو ٹریفک کے حوالے سے قوانین اور دیگر ہدایات سے متعلق اگاہی دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سڑکوں کو بغیر احتیاط کے پار کرنا ہی بہت سے حادثات کا باعث بنتا ہے۔ پیدل چلنے والے حضرات مختص کردہ پوائنٹس سے توجہ کے ساتھ سڑک پار کرے تاکہ ان کی حفاظت کے ساتھ سڑک پر چلنے والوں کو بھی محفوظ سفر میسر ہو۔ بصورت دیگر ایسے افراد اپنی اور سڑک پر گاڑی چلانے والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین کے مطابق ، پیدل چلنے والے وہ افراد جو سگنل کی خلاف ورزی کرے یا غیر مختص راستوں سے سڑک پار کرے ، انہیں 400 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹریفک سے متعلق حکام نے پیدل چلنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ موبائل سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیدل چلنے والے حضرات جب سڑک پار کرتے وقت موبائل پر کسی سے بات کرے یا پیغامات کا تبادلہ کریں تو یہ نہ صرف ان کیلئے خطرناک ہے بلکہ سڑک پر چلنے والے دیگر افراد کیلئے بھی خطرناک ہے۔

گاڑی چلانے والوں کو پولیس نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ صبر سے کام لیں اور پیدل چلنے والوں کو راستہ دیں ۔ اگر وہ اسکول ، کسی قومی ادارے یا گنجان آباد کراسنگ سے گزر رہے ہوں تو احتیاط کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔ اگر وہ پیدل چلنے والوں کو راستہ نہیں دیں گے تو انہیں 500 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

2019 میں ابوظبہی پولیس نے ایک اسمارٹ اپلیکیشن جاری کیا تھا جس سے پیدل چلنے والے حضرات کے بارے میں معلومات ملتی تھیں۔ یہ وہ اپلیکیشن تھا جس سے پیدل چلنے والوں کیلئے آسانی پیدا کی گئی تھی اور ان کیلئے محفوظ سفر کو یقینی بنانا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button